آفیسر ایسوسی ایشن کی کاوش کام کر گئیں، آفیسران اور بورڈ ممبران کو عید الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری ،دستاویز سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
آفیسر ایسوسی ایشن کی کاوش کام کر گئیں، آفیسران اور بورڈ ممبران کو عید الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری ،دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے ملازمین کو عید کے موقع پر ایک ماہ کی رننگ بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کردیا۔آفیسر ایسوسی ایشن کی جانب سے آفیسران کو عید الاؤنس نا دینے پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو درخواست کی گئی تھی جس کو تسلیم کرتے ہوئے آفیسر ان اور بورڈ ممبران کا عید الاؤئنس بحال کردیا گیا ہے جس کا باضابط نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکم عمر لڑکی کی شادی کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کم عمر لڑکی کی شادی کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج چین اور امریکہ کا اختلافات کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی نیب کے زیرِ اہتمام بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی 12 جون کو ہوگی ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشافات، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عید الاو سب نیوز ا فیسر کو عید
پڑھیں:
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا
کراچی:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔
چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ارم فیصل بنت فیصل احمد رول نمبر 2045 نے ٹوٹل 1200 نمبرز میں سے 1054 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن، ایمان ہاشمی بنت شجاعت علی رول نمبر 2044 نے 988 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ شانزہ نایاب بنت محمد عامر رول نمبر 2135 نے 980 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں دیوا ہائیر سیکنڈری اسکول کی طالبہ سیدہ فاریہ بنت سید احسن رشید رول نمبر 995539 نے ٹوٹل 1100میں سے 960 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن، دیواہائیر سیکنڈری اسکول کی ہی طالبہ بریرا اسلام بنت شوکت اسلام رانا رول نمبر 995533 نے 925 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ IDA-RIEU اسکول اینڈ کالج فار دی ڈیف کی طالبہ ایمان الشمس بنت شمس الحق رول نمبر 995502 نے 920 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ناظم امتحانات زرینہ راشد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 198طالبات نے رجسٹریشن حاصل کی، 189 طالبات امتحانات میں شریک ہوئیں جس میں سے 112طالبات کامیاب ہوئیں اس طرح کامیابی کا تناسب 59.26 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 9 طالبات اے ون گریڈ، 24اے گریڈ، 30 بی گریڈ، 31سی گریڈاور 18ڈی گریڈ میں کامیاب قرار پائیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولرگروپ) کے امتحانات میں 116 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 114امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 103امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 90.35 فیصد رہا۔
ان امتحانات میں 19 امیدوار اے ون گریڈ، 55اے گریڈ، 27 بی گریڈاور 2امیدوار سی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔