عیدالاضحیٰ، صدر آزاد کشمیر کا قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
صدر آزاد کشمیر نے عبوری آئین 1974ء کے آرٹیکل 10 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد کشمیر کی جیلوں میں مقید قیدیوں (ماسوائے دہشتگردی و سنگین جرائم) کی سزا میں 60 دن کی خصوصی نرمی کی منظوری صادر فرمائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے عبوری آئین 1974ء کے آرٹیکل 10 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کی جیلوں میں مقید، قیدیوں (ماسوائے دہشتگردی و سنگین جرائم) کی سزا میں 60 دن کی خصوصی نرمی کی منظوری صادر فرمائی ہے تاکہ اس رعایت سے مستفید ہونے والے قیدی اپنے اہل و عیال کے ساتھ عید منا سکیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ، طلبہ، اساتذہ کیساتھ گفتگو
اسلام آباد(خبر نگارخصوصی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔ اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔