---فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کو پراسکیوشن ٹیم 7 دن میں نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 11 جون تک نیب اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ آج سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہے، منتوں، مرادوں اور دعاؤں کے بعد ہمیں آج کی تاریخ ملی ہے، آج کی تاریخ ہمیں آسانی سے نہیں ملی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسپیشل ٹیم لانا چاہتے ہیں تو لے آئیں ہم نہیں گھبراتے۔

دوران سماعت نیب پراسکیوٹر نے عدالت سے 4 ہفتوں کا وقت مانگتے ہوئے استدعا کہ وزارت قانون سے خط و کتابت ہونی ہے، 4 ہفتوں کا وقت دے دیں۔

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ آپ نے پراسکیوشن ٹیم کا نوٹیفکیشن لینا ہے تو 7 دن کا وقت لے لیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بغیر کسی ثبوت کے جیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نہ بیرون ملک جائیں گے نہ ہی ریکارڈ ٹمپر کرنے کا خطرہ ہے۔

عدالت نے نیب پراسکیوٹر کو مہلت دیتے ہوئے کہا کہ ان کو لیگل ٹیم نوٹیفائی کرنے کا وقت دے دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ملین پاؤنڈ کیس بانی پی ٹی آئی سزا معطلی کی کیس میں کرنے کا کہا کہ کا وقت

پڑھیں:

کوئٹہ میں دوہرے قتل کا معاملہ: نامزد سردار شیر باز ساتکزئی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کے ہائی پروفائل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دوہرے قتل میں نامزد مرکزی ملزم سردار شیر باز ساتکزئی کو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کوئٹہ میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا

کیس کی سماعت اے ٹی سی کورٹ ون کے جج محمد مبین نے کی۔ عدالت نے ملزم کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایس سی آئی ڈبلیو کے حوالے کر دیا۔

تفتیشی ادارے کی جانب سے عدالت سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈیگاری سردار شیر باز ساتکزئی کوئٹہ واقعہ

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ  
  • پریس کانفرنس کرنے والوں کو9مئی مقدمات میں معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے
  • چھبیس نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں
  • بانی ٹی آئی کی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، غیر قانونی فیصلے واپس لینا ہونگے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا
  • شبلی فراز کی نو مئی کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت (کل )تک ملتوی
  • کوئٹہ میں دوہرے قتل کا معاملہ: نامزد سردار شیر باز ساتکزئی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: سی ڈی اے کی تحلیل کا حکم برقرار، فوری معطلی کی استدعا مسترد
  • خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر 37 ارب روپے خرچ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے کی تحلیل کا فیصلہ برقرار، فوری معطلی کی استدعا مسترد
  • علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب برآمدگی کیس 9 سال بعد بھی حل نہ ہوسکا