بلاول بھٹو نے مودی کے جھوٹے بیانیے کا رافیل جیسا حشر کیا، سینیٹر وقار مہدی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اپنے بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور پاکستان کے مؤقف کو اُجاگر کیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور خطے میں بھارت کی پراکسی وار کو بھی بے نقاب کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مودی کے جھوٹے بیانیے کا وہی حشر کیا، جو پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل کا کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کی زیرِ قیادت پاکستانی وفد نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دے دی، چیئرمین پیپلز پارٹی نے دنیا کے سامنے پاکستان کا کیس مضبوط انداز میں پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی سحر انگیز شخصیت سفارتی اور عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، انہوں نے مسئلہ کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور پاکستان کے مؤقف کو اُجاگر کیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور خطے میں بھارت کی پراکسی وار کو بھی بے نقاب کر دیا۔ وقار مہدی نے کہا کہ بلاول بھٹو اب صرف پاکستان نہیں، عالمی سطح پر بھی تسلیم شدہ لیڈر ہیں، بلاول بھٹو کی عالمی پذیرائی جمہوریت کی کامیابی اور پاکستان کی فتح ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ بلاول بھٹو
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :