واشنگٹن، بھارتی وفد سکھوں کو دیکھ کر پارکنگ میں چھپ گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
بھارتی وفد کو دنیا بھر کے سامنے ایک بار پھر سے شرمندگی اٹھانا پڑی، امریکا کے دورے پر گئے بھارتی وفد کو پارکنگ میں چھپنا پڑگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ششی تھرور کی سربراہی میں بھارتی وفد کو واشنگٹن میں بھارتی شہریوں نے گھیرلیا، احتجاج کرنیوالے سکھوں کو دیکھ کر ششی تھرور اور دیگر پارکنگ میں چھپ گئے، بھارتی وفد میڈیا کا سامنا بھی نہ کرسکا۔
احتجاج کرنے والے سکھوں سے بچنے کے لیے بھارتی وفد نے پولیس کی مدد طلب کرلی۔
خالصتان کے سکھ ایک بار پھر چھا گئے ????????
انڈین وفد کی امریکہ آمد پر خالصتان پرو موومنٹ(SFJ) نے انڈین وفد کو گھرلیا، انڈین رکن پارلیمنٹ ششی تھرور اور ہندوستانی وفد کے ارکان کو گیراج میں *کچرے کے ڈھیر * کے پیچھے چھپ کر پناہ لینی پڑی ????
مزیدار کمنٹری سنیں، سردار کی زبانی ???????? pic.
— Ather Salem® (@AthSa01) June 5, 2025
اس سے قبل امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں سکھوں نے پاکستان کی حمایت میں نہ صرف بھارتی ترنگا روندا بلکہ وفد کا راستہ بھی روک لیا۔
پاکستان کی حمایت میں سکھ فار جسٹس نے واشنگٹن میں بھارتی وفد کا سامنا کیا، خالصتان ریفرنڈم کے کارکنان نے پریس کلب میں ششی تھرور کے قافلے کو روکا، کارکنان نے ’ٹوٹے ہندوستان‘ کے نعرے بلند کیے۔
اس حوالے سے سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ سکھ فار جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ہر عالمی فورم پر بھارتی وفد کے مذموم ایجنڈے کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی وفد ششی تھرور وفد کو
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :