UrduPoint:
2025-06-06@22:06:57 GMT

سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں آتشزدگی

اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT

سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں آتشزدگی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 جون 2025)سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شرو ع کر دیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، بتایا گیا ہے کہ شادمان کے علاقے میں ڈاکٹرز ہاسٹل کے ایک کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے باعث کمرے میں دھواں بھر گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گیں اور انہوں نے آگ پر قابو پانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بالائی منزل کے ایک کمرے میں لگی اور اسے درمیانی نوعیت کی آگ قرار دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی صوبائی دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال کی او پی ڈی میں آگ لگ گئی تھی۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا تھا۔آگ کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔بتایا گیا تھا کہ لاہور کے میو ہسپتال کے یورالوجی وارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا اس وقت وارڈ میں متعدد مریض اور عملہ موجود تھا جس کی وجہ سے ابتدائی طور پر بھگدڑ مچی اور لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیاتھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور چند منٹوں کے اندر آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا تھا ۔ ترجمان ریسکیوکاکہنا تھا کہ آتشزدگی میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔ ریسکیو حکام کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پرمریضوں کو وارڈ سے باہر نکالا گیا تھا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حفاظتی انتظامات مزید سخت کئے جائیں گے۔دوسری جانب مانگا رائیونڈ روڈ نزد سوشل سکیورٹی ہسپتال کے علاقے سے بھی آئل فیکٹری میں(بوائلر لیکج) میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمرجنسی 1122کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور انہیں نے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔آگ کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی ۔بعدازاں ریسکیو ٹیموں نے آ گ پر قابو پالیا تھا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے موقع پر پہنچ ہسپتال کے گیا تھا کے باعث تھا کہ

پڑھیں:

آئی ایم ایف؛ منقولہ اثاثوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس کی تجویز مسترد، ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکس کی اجازت

آئی ایم ایف؛ منقولہ اثاثوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس کی تجویز مسترد، ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکس کی اجازت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) آئی ایم ایف نے منقولہ اثاثوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس کی حکومتی تجویز کو مسترد کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منقولہ اثاثوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس کے ذریعے حکومت کی سونے، کیش اور دیگر اثاثوں پر سی وی ٹی لگانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ایک دن کے چوزوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز بھی مسترد کردی۔
رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکس عائد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، جس کے بعد حکومت کو ڈیجیٹل ٹیکس سے 10 ارب روپے آمدن کی توقع کی جا رہی ہے۔

اسی طرح میوچل فنڈز کی ڈیویڈنڈ آمدن پر ٹیکس 20 فیصد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ سودی آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس 20 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ وینچر کیپٹل کمپنیوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

سنیما انڈسٹری کے لیے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ 35 فیصد انکم ٹیکس سلیب میں کمی کی کوئی تجویز شامل نہیں اور 5 لاکھ روپے ماہانہ آمدن پر 10 فیصد سرچارج برقرار رہے گا۔

اسی طرح آئی ایم ایف نے 4 درمیانے سلیبز میں ٹیکس کم کرنے کی حمایت کی ہے اور 5 لاکھ سے کم آمدن والوں کو ٹیکس میں معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ انکم ٹیکس چھوٹ کی حد 12 لاکھ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انکم ٹیکس کی ابتدائی شرح 5 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کی جا سکتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ کی ابتدائی بریفنگ دے دی گئی ہے۔ وفاقی بجٹ کا اعلان 10 جون کو قومی اسمبلی میں ہوگا جب کہ اقتصادی سروے 9 جون کو عید کے تیسرے دن جاری کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا پاکستان سے بدترین شکست؛ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے فوج کی نااہلی کا پول کھول دیا قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کھلتے ہی نئی تاریخ رقم کردی لبیک اللھم لبیک: مناسک حج کا آغاز، عازمین کی منیٰ روانگی، وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 14 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ میں سلنڈر پھٹنے سے 3 بچوں سمیت 9 افراد جھلس گئے
  • ٹرمپ کی اطلاع کے بغیر ایران پر اسرائیلی حملے کے امکانات
  • ملاکنڈ، نہر میں نہانے والے 4 افراد ڈوب گئے، 3 جاں بحق
  • مالاکنڈ ؛ 4 افراد نہر میں ڈوب گئے
  • ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹوں میں354 لوگوں کو ریسکیو کیا،ریسکیوترجمان
  • (شمالی وزیرستان )سکیورٹی فورسز کاآپریشن ،14دہشتگرد ہلاک
  • جامعہ کراچی: ڈاکٹر سعدیہ گرلز ہاسٹل پرووسٹ مقرر
  • آئی ایم ایف؛ منقولہ اثاثوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس کی تجویز مسترد، ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکس کی اجازت
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 14 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک