وزیراعظم شہبازشریف نےعمرہ کی سعادت حاصل کر لی
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔
وزیراعظم شہبازشریف وفد کےساتھ سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں،پاکستانی وفد نےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔اس موقع پر ملکی ترقی وخوشحالی،امت مسلمہ کے اتحاد اور غزہ کے مظلوموں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قانون سازی پر تحفظات سے آگاہ کیا
وزیراعظم سے ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔