اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف سے بیلا روس کے ہم منصب موکٹر خرنین نے ملاقات کی۔ دفاعی تعاون، علاقائی  سلامتی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک  ڈائیلاگ کی اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان  امن کا خواہاں ہے۔ کشیدگی کا ذمہ دار بھارت ہے۔ پاکستان نے تحمل اور ذمہ داری سے جواب دیا۔ بیلا روس کے وزیر دفاع نے پاکستان کی امن پالیسی اور علاقائی استحکام کے کردار کو سراہا۔ دوسری طرف  بیلا روس کے ائر فورس کمانڈر نے ائر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے تربیتی نظام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری  بیان کے مطابق بیلا روس ائر فورس کے کمانڈر میجر جنرل آندرے یولیا نووچ لوکیا نووچ نے ائر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں معزز مہمان کو پاک فضائیہ کے چاک  و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاک فضائیہ کے چیف اور دیگر حکام سے ملاقات میں دفاعی تعاون اور فضائی طاقت سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک نے فضائی افواج کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بیلا روس نے پاک فضائیہ کے تربیتی نظام میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور جنگی تجربات سے سیکھنے کیلئے بیلا روس پاک فضائیہ سے تعاون کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر اعلی سطح پر تبادلہ پروگرامز کے آغاز پر اتفاق کیا گیا اور بیلا روس نے چیف آف دی ائیر سٹاف کو دفاعی تقاریب میں شرکت کی دعوت دی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ سطح کی ملاقات میں بیلا روس پاکستانی فضائیہ تعاون میں نئے باب کے آغاز کا عندیہ دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کے بیلا روس

پڑھیں:

وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف سے ملاقات کی۔ وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ روز تہران میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے تجارت میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے، برآمدات و درآمدات کے امکانات میں اضافہ، کمپلائنس، ثقافتی تبادلے اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود بھی موجود تھے جنہوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر مشاورت کی۔یہ ملاقات اسلام آباد اور تہران کی جانب سے معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی جاری کوششوں کا مظہر قرار دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کی اُرمچی میں چینی سیکریٹری چن شیاوجیانگ سے اہم ملاقات
  • وزیرتجارت کی ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون بڑھانے پراتفاق
  • ٹرمپ کا دورۂ لندن؛ برطانیہ اور امریکا کا کاروباری شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • ٹرمپ کا دورہ لندن؛ برطانیہ اور امریکا کا کاروباری شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور مالدیپ کے اسپیکرز کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
  • حدیدہ بندرگاہ پر اسرائیل کا حملہ، یمنی ائیر ڈیفنس کا کامیاب دفاع
  • سعودی ولیعہد سے علی لاریجانی کی ملاقات
  • امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ