پاکستان کی ترقی کا جو سفر جاری ہے اللہ پاک اس میں برکت عطاء فرمائے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 جون 2025) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا جو سفر جاری ہے اللہ پاک اس میں برکت عطاء فرمائے، پاکستان اسی طرح آگے بڑھتا جائے ، پاکستان اسی طرح خوشحالی کی منزلیں طے کرے، لندن میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر پاکستان کے عوام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے اور عالم اسلام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے۔
پاکستان مزید اسی طرح ترقی کی منازل طے کرے۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف نماز عید کی ادائیگی کیلئے سنٹرل لندن ماسک پہنچے ۔سابق وزیراعظم کے ہمراہ ان کے بیٹے حسن نواز ،پوتے اور ڈاکٹر عدنان بھی ہمرا ہ تھے جبکہ اس موقع پرزبیر گل، احسن ڈار، خرم بٹ اور رانا جنید بھی نواز شریف کے ہمراہ نماز عید ادا کرنے موجود تھے۔(جاری ہے)
صدر ن لیگ نواز شریف نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
یاد رہے کہ چند روزقبل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ روزلندن روانہ ہوگئے تھے۔نواز شریف کے ہمراہ ان کے ہمراہ صاحبزادے حسن نواز لندن روانہ ہوئے تھے۔نواز شریف خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ جاتی امراءسے اولڈ ٹرمینل ائیرپورٹ پہنچے تھے۔نواز شریف اولڈ ٹرمینل سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہو ئے تھے۔ برطانوی وقت کے مطابق نواز شریف شام 6 بجے لندن پہنچ گئے تھے۔بتایا گیا تھا کہ صدر مسلم لیگ (ن )نواز شریف لندن میں اپنا چیک اپ کرائیں گے۔عید الاضحی بھی لندن میں ہی اپنے بیٹوں و دیگر اہلخانہ کے ہمراہ منائیں گے۔ میاں نوازشریف لندن میں چند روز قیام کریں گے۔ میڈیکل چیک اپ کروائیں گے۔ سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ اپنا میڈیکل چیک اپ کروانے کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔نواز شریف کا لندن میں قیام تقریبا 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل نواز شریف گزشتہ سال اکتوبر میں لندن گئے تھے اور اب 7 ماہ بعد وہ دوبارہ لندن کیلئے روانہ ہوئے تھے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نواز شریف مسلم لیگ کے ہمراہ
پڑھیں:
صرف بیانات سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے: عطاء تارڑ
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹووفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے، سیاست کرنا آپ کا حق ہے، لیکن خیبر پختون خوا کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمے داری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی درجۂ حرارت کو کم کرنے کے لیے بات چیت ہونی چاہیے، انکوائری وہاں ہوتی ہے جہاں پر کوئی ابہام ہو۔