دورہ سعودی عرب: وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کی
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں وہ پاکستانی وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ عمرہ کی ادائیگی کے موقع پر وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امت مسلمہ کے اتحاد اور غزہ کے مظلوموں کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
وزیراعظم کا یہ دورہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 5 اور 6 جون کو ہو رہا ہے، جس کے دوران وہ عیدالاضحیٰ بھی سعودی عرب میں گزار رہے ہیں۔
وزیراعظم کی جدہ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور دیگر اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں: وزیرِاعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب پر روانہ، عید الاضحیٰ سعودی ولی عہد کے ہمراہ منائیں گے
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات طے ہے۔ اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود، اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودی قیادت کے تعمیری کردار پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب عمرہ کی سعادت وزیراعظم شہباز شریف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عمرہ کی سعادت وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف عمرہ کی
پڑھیں:
نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید :