اے این ایف آپریشنز میں 67 لاکھ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 اسمگلر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 62.287 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں، جن کی مالیت 67 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
اسلام آباد کے علاقے کاک پل کے قریب کی گئی کارروائی میں ایک خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 9.
اسی طرح اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران اے این ایف اہلکاروں نے 43.2 کلوگرام چرس اور 6.6 کلوگرام افیون برآمد کر کے مزید 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
اُدھر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی اے این ایف نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ قطر جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے 337 گرام آئس سے بھرے 61 کیپسول برآمد کیے گئے۔ اسمگلر نے کیپسول نگل کر بیرون ملک منشیات پہنچانے کی کوشش کی، جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔
سیالکوٹ میں واقع ایک کوریئر آفس میں بھی اے این ایف نے کامیاب چھاپا مار کارروائی کی، جہاں امریکا سے بھیجے گئے ایک پارسل کی تلاشی کے دوران 30 گرام ویڈ برآمد ہوئی اور ایک ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
علاوہ ازیں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو آفس میں کراچی بھیجے جانے والے ایک پارسل کی جانچ کے دوران 120 گرام ایم ڈی ایم اے (نشہ آور پاؤڈر) برآمد کیا گیا، جس سے منشیات کی بین الصوبائی ترسیل کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اے این ایف کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن کا مقصد منشیات کی روک تھام اور اس کے نیٹ ورکس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔
Tagsپاکستان
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان اے این ایف کے دوران
پڑھیں:
کراچی: بیوی کے قتل کا کیس، شوہر اور اس کا ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
فائل فووٹو۔جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں خاتون کے قتل کے کیس میں پولیس نے خاتون کے شوہر کو ساتھی سمیت عدالت میں پیش کر دیا۔
عدالت نے ملزمان کو 20 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ گرفتار ملزم نے اپنی بیوی کو چھری کے وار سے قتل کیا۔ ملزم کے دیگر دو ساتھی فرار ہیں، انھیں گرفتار کرنا ہے، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرنا ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
پولیس کے مطابق ملزماں کیخلاف 16 ستمبر کو مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔