نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران اچانک طبیعت خراب ہو گئی تھی، خواجہ سعد رفیق
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
خواجہ سعد رفیق : فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپنی صحت سے متعلق بتادیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران اچانک طبیعت خراب ہو گئی تھی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ علاج کیلئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا، ضروری علاج و معالجہ کے بعد الحمد للّٰہ ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
اپنے پیغام میں رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ میڈیا رپورٹس کے باعث احباب اور مہربانوں کو تشویش لاحق ہوئی، تمام احباب اور کرم فرماؤں کی دعاؤں کا شکریہ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خواجہ سعد رفیق
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔