بھارت میں بچی کے ساتھ گینگ ریپ کا دلخراش واقعہ، ماں سہولت کار بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
بھارت میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والی خاتون کا اپنے بوائے فرینڈ اور اس کے دوستوں کو چھوٹی بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کی سہولت فراہم کرنے کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون اپنے شوہر سے الگ ہوکر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہ رہی تھی اور چھوٹی بیٹی اس کے ساتھ ہی رہتی تھی۔
جب بچی اپنے والد کے گھر گئی تو اس کی حالت دیکھ کر والد کو شک ہوا اور تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ اس کے ساتھ متعدد مرتبہ گینگ ریپ کیا گیا ہے۔
بچی کے والد نے رانی پور پولیس اسٹیشن پر درخواست جمع کرادی ہے اور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچی کو مختلف مقامات پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا اور اسے زبان کھولنے پر قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ میں ایک اور واقعہ، غیرت کے نام پر لڑکی، لڑکا قتل
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر غیرت کے نام پر قتل کا ایک اور واقعہ سامنے آیا۔ باپ نے بیٹی اور بھانجے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ ایس ڈی پی او شالکوٹ اطہر رشید نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں نازنین اور غلام قادر جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزم عبداللطیف فرار ہو گیا۔ نعشیں قانونی کارروائی کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ ان پر پسند کی شادی کرنے کا الزام تھا۔