Nawaiwaqt:
2026-06-03@05:43:35 GMT
سعد رفیق کی طبیعت ناساز پی آئی سی میں معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا۔ ہسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے ٹیسٹ کیے گئے۔ خواجہ سعد رفیق کو دل کی دھڑکن تیز ہونے پر ہسپتال لایا گیا اور ان کو چیک اپ کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے ڈاکٹرز نے خواجہ سعد رفیق کو آرام کا مشورہ دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خواجہ سعد رفیق
پڑھیں:
مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں