عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے: جرمن سفیر
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرانیس (Alfred Grannas) کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عید قربا ن کے موقع پر جرمن سفیر نے عید کے دوران ڈیوٹی پر موجود گارڈز کے لیے مویشی منڈی کا چکر لگایا تاکہ ان کے لیے بھی دُنبے لیے جا سکیں۔بعد ازاں انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔
جرمن سفیر کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جانور ڈھونڈنے کی ویڈیو شیئر کی گئی اور ساتھ ہی عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی گئی۔
واضح رہے کہ آج 7 جون بروز ہفتے کو ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمیؑ کی پیروی میں جانور قربان کیے جا رہے ہیں۔
ملک کے طول و عرض میں چھوٹے بڑے شہر اور قصبوں میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کی جارہی ہے۔نماز عید کے موقع پر عید گاہوں اور مساجد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔
کراچی: بپھرا بیل عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل، مریضوں میں افرا تفری پھیل گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صدرمملکت سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر کی ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات،آصف علی زرداری نے باہمی تعلقات کے فروغ میں اینڈریا وکے کی خدمات کو سراہا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر اینڈریا وِکے نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی، صدرِ مملکت نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا۔ ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ صدرِ مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں آسٹرین سفیر کی خدمات کو سراہا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان آسٹریا کی الپائن ٹوورازم میں مہارت سے استفادہ کر سکتا ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ انہوں نے آسٹریا کے صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔ صدر مملکت نے سبکدوش سفیر اینڈریا وِکے کو ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر مبارکباد بھی دی ۔\932