پنجاب: آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے بڑا آپریشن شروع
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر عید الاضحیٰ پر فوری آلائشیں اٹھانے، ٹھکانے لگانے اور بہترین صفائی کے لیے پنجاب کے 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 146 تحصیلوں میں بڑا کلین اپ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
اس حوالے سے سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے اور کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں جبکہ گھروں کے باہر سے ڈسپوزیبل تھیلوں کے ذریعے آلائشیں اٹھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق آپریشن کلین اپ لیڈ کر رہے ہیں اور مقامی سطح پر نمائندے آپریشن کی نگرانی پر مامور ہیں۔ لاہور اور بہاولپور میں صفائی کے جامع اور مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں۔
ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سمیت صفائی ستھرائی کے ذمے دار اداروں کو شہروں کی صفائی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران فیلڈ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیے: موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کردیے گئے، مریم اورنگزیب
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر جانوروں کی آلائشوں کے لیے 12 لاکھ سے زائد بیگز شہریوں کو مفت فراہم کیے گئے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ گلی محلے، چوک چوراہے، سڑکیں اور بازار صاف نظر آنی چاہییں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پنجاب کے ادارے اور انتظامیہ گزشتہ عید پر اپنی کارکردگی کا ریکارڈ خود ہی توڑیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آلائشوں کی صفائی پنجاب پنجاب میں آلائشوں کی صفائی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا لائشوں کی صفائی پنجاب میں ا لائشوں کی صفائی مریم نواز کے لیے
پڑھیں:
سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتار پور کو صفائی کے بعد سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا گیا
حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث عارضی طور پر بند کیے گئے دربار صاحب کرتارپور مکمل صفائی اور بحالی کے بعد دوبارہ یاتریوں کے لیے کھول دیا گیا۔
دربار صاحب کرتارپور میں یاتریوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے، اور مختلف ممالک سے عقیدت مند سکھ زائرین یہاں پہنچ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستانی حکام کی جانب سے دربار اور راہداری کی صفائی، پانی کی نکاسی اور دیگر بحالی کے کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے گئے، جس پر سکھ یاتریوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اسی سلسلے میں برطانیہ سے آئے ہوئے 10 رکنی سکھ وفد نے کرتارپور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں اور مقدس مقام کے درشن کیے۔ یاتریوں کے وفد میں مرد اور خواتین شامل تھیں۔
وفد کی لیڈر سوارن کور نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گوردوارے سے پانی نکالنے اور اسے بحال کرنے کے لیے جس طرح سے حکومت نے فوری اور مؤثر اقدامات کیے، وہ قابل تحسین ہیں۔
وفد نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت نے بہت اچھے طریقے سے بحالی اور انتظامات کیے ہیں، جس پر ہم دل سے شکر گزار ہیں۔
یاتریوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہاں آ کر روحانی سکون ملا، اور بہت زیادہ درشن کیے۔ یہاں کی فضا اور ماحول انتہائی پرسکون اور روح پرور ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews دربار صاحب کرتار پور سکھ یاتری سیلابی صورت حال کھول دیا وی نیوز