وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے صفائی انتظامات کی سخت مانیٹرنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل سختی سے جاری ہے۔ اس مقصد کے تحت صوبہ بھر میں کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں جہاں 24 گھنٹے آپریشن جاری ہے۔
سول سیکرٹریٹ لاہور میں قائم مرکزی کنٹرول روم میں 100 سے زائد افسران و ملازمین تین مختلف شفٹوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں تاکہ عید کے تینوں دن صفائی آپریشن کی براہ راست نگرانی کی جا سکے۔
عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی میں بیل گھس آیا، مریضوں میں بھگدڑ مچ گئی
سیکرٹری بلدیات کے مطابق ہیلپ لائنز 1198 اور 1139 پر بھی فوری عوامی شکایات کے ازالے کے لیے نمائندے تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ تمام اضلاع میں صفائی عملہ اور مشینری مکمل طور پر متحرک ہے۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی مہم کے لیے 1 لاکھ 39 ہزار صفائی ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں, 36 ہزار سے زائد گاڑیاں اور 4 ہزار کیمپس قائم کیے گئے ہیں, 3 ہزار سے زائد عارضی کلیکشن پوائنٹس آلائشیں اکٹھی کرنے کیلئے فعال ہیں اور 1 کروڑ ماحول دوست ویسٹ بیگز شہریوں میں مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
سیکرٹری بلدیات کے مطابق عید کے پہلے روز اب تک 9 ہزار ٹن سے زائد جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کی جا چکی ہیں جبکہ دن کے اختتام تک اندازاً 1 لاکھ 43 ہزار 895 ٹن ویسٹ اکٹھا ہونے کا تخمینہ ہے۔ عید کے دوسرے روز 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد جانوروں کی باقیات اکٹھی کیے جانے کی توقع ہے۔
آئندہ بجٹ میں 3 اور 5 مرلہ گھروں کیلئےشرح سود کی سبسڈی پر کام جاری
حکام کے مطابق تمام تر صفائی آپریشن کو شفاف، مؤثر اور بروقت بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، GPS مانیٹرنگ اور فیلڈ رپورٹس کے نظام کو بھی فعال رکھا گیا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی۔جج رانا زاہد محمود نے پی پی 159سے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے کہاکہ عذرداری میں الیکشن ایکٹ2017کے رول 144کو پورا نہیں کیاگیا،انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں،بیان حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام نہیں ،انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کیلئے پیش نہیں کیا جا سکتا۔
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے مہر شرافت علی نے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
مزید :