پاکستان امن کیلئے تیار، بھارت کو ایک قدم آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان امن کیلئے تیار ہے، بھارت کو ایک قدم آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ پاک بھارت جنگ بندی کرانے پر امریکی صدر کے کردار کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم امریکی حکومت کے ساتھ مل کر جنوبی ایشیا میں مستقل امن کیلئے آپ کے وژن پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے کسی غیرجانبدار مقام پر تمام متنازع امور پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ بھارتی حکومت اور واشنگٹن میں موجود بھارتی لابی آپ کی شاندار کوششوں کو سبوتاژ نہیں کرے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان امن کیلئے تیار ہے، اب بھارت کو ایک قدم آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
بھارتی بربریت ، میر واعظ عمر فاروق کو عیدالاضحیٰ پر جامع مسجد سری نگر جانے سے روک دیا گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو کیلئے تیار امن کیلئے
پڑھیں:
والدین بیٹیوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں: آصفہ بھٹو
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی قومی مہم کو پاکستان کے لئے ایک سنگ میل قرار دے دیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ لڑکیوں کو ایچ پی وی وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی قومی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، میں تمام والدین سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے۔