محمد شہباز شریف کی آصف علی زرداری کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
وزیراعظم نے صدر مملکت کو ایک ٹیلیفونک گفتگو میں صدر مملکت کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ صدرمملکت نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی زرداری شہباز شریف
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔