عید کا دوسرا روز : قربانی کیساتھ کھابوں اور موج مستی کے پلان تیار
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک :عید کا دوسرا روز قربانی کے ساتھ سیر سپاٹوں، دعوتوں کےپلان تیار کر لئے۔
عید کے دوسرے دن بچوں کے اصرار پر قربانی کے بعد رشتہ داروں کے گھروں اور پارکوں کا رخ بھی کیا جا رہا ہے، نوجوانوں کا کہیں سیر سپاٹے کا پروگرام ہے تو کہیں دعوتوں کے پروگرام بن رہے ہیں۔
آج کے میزبان کل کے مہمان بنیں گے اور گھروں میں لذیذ پکوان تیار ہوں گے، جن سے مہمانوں کی تواضع کی جائے گی، عید کے پہلے دن کی طرح آج بھی بچے سیر سپاٹے کریں گے اور جھولوں کا لطف اٹھائیں گے۔
امریکا کا دورہ مکمل: پاکستانی سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا
عید کے دوسرے دن بھی شہر شہر ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، صفائی کارکن جگہ جگہ نظر آ رہے ہیں اور گلی محلوں سے آلائشیں اٹھانے کا کام کیا جا رہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں سرگرم ہیں، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں سڑکوں پر رش کم ہے کیوں کہ پردیسی آبائی گھروں کو گئے ہوئے ہیں۔
دوسری طرف خواتین کا زیادہ وقت گوشت کی تقسیم اور امور خانہ داری میں گزر رہا ہے جبکہ بزرگ اپنی منڈلیاں لگائے بیٹھے ہیں اور مختلف دلچسپیوں میں مشغول ہیں۔
شدید گرمی کی لہر, پیٹ اسٹروک کا خدشہ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عمران خان نے پیغام دیا ہے ورکرز قربانی کے لیے تیار رہیں، زرتاج گل
راولپنڈی:پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ورکرز کے لیے پیغام دیا ہے کہ وہ قربانی کے لیے تیار رہیں، معاشرے ایٹم بم گرانے سے نہیں انصاف اور اخلاقیات غائب ہونے سے ختم ہوجاتے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں وکلاء کے ذریعے عدالت جانے کی اجازت ملی بانی نے ورکرز کے لئے پیغام دیا ہے کہ آپ کو قربانی کے لیے تیار رہنا ہے، بانی نے کہا جس معاشرے میں انصاف اور اخلاقیات ختم ہوجائے وہ معاشرے ختم ہوجاتے ہیں، ایٹم بم گرانے سے ختم نہیں ہوتے اور ہمارے معاشرے میں اخلاقیات بالکل ختم ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خان کو گرانے کے لیے ان کی اہلیہ کو بے گناہ جیل میں رکھا ہوا ہے، بشریٰ بی بی جس سیل میں ہیں اس سیل کو تالے لگائے ہوئے ہیں انہیں ملاقات نہیں کرنے دیتے، بانی اور بشریٰ بی بی بے گناہ جیل میں بیٹھے ہیں۔
https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/1038583394557557/?rdid=9chkbrjAfoDPfSj7&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F19Go3wFtYN%2Fرہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کو کہنا چاہتی ہوں آپ نے ظلم کا ہر ضابطہ توڑا ہے، نواز شریف پاناما کے کیس میں تھے لیکن ان کی بیگم کو کوئی تکلیف نہیں دی گئی بشری بی بی غیر سیاسی خاتون ہیں اس کے باوجود ان کو ملنے نہیں دیا جاتا ان کو عید سے قبل رہا کرکے باہر نکالیں۔
زرتاج گل نے کہا کہ یاسمین راشد، صنم جاوید، سینیٹر مشتاق کی اہلیہ کو باہر آنے دیں، خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کریں، فارم 47 کی حکومت عورتوں کی ہی دشمن ہے۔