مالاکنڈ: باٹا کے پہاڑی سلسلے میں لگی آگ پر تیسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
باٹا کے پہاڑی سلسلے میں لگی آگ پر تیسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا۔دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آگ سے بڑی تعداد میں قیمتی درختوں اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے ریسکیو، محکمہ جنگلات، ایف سی اور لیویز اہلکار وں کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تربت: بلیدہ سے پکنک پر جانیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد
بلوچستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے بلیدہ سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بلیدہ کے پہاڑی علاقے جاڑین سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لاشیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
چاروں نوجوان مقامی بتائے جاتے ہیں جو 5 روز قبل قریبی پہاڑی علاقے میں پکنک منانے گئے تھے اور لاپتہ ہو گئے تھے جن کی تلاش جاری تھی۔
واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔