اپر دیر: دریائے گوالدائی پر بنے عارضی پل سے گر کر 2 نوجوان 2 لڑکیاں ڈوب گئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
اپر دیر میں دریائے گوالدائی پر بنے عارضی پل سے گر کر 2 لڑکیاں لا پتا ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق کے پی پولیس نے بتایا کہ ضلع اپر دیر کے شاہی بانڈہ علاقے میں 2 لڑکیاں دریائے گوالدائی پر بنے عارضی پل سے گر کر لاپتا ہو گئیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپرینش جاری ہے۔
سب ڈویژنل پولیس افسر زمان شاہ نے کہا کہ 15 سالہ سمیرا بی بی اور 12 سالہ جویریہ بی بی گوالدائی دریا عبور کر رہی تھیں اور اس دوران وہ اس پانی میں گر گئیں اور ان کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ واقعہ شاہی دوبہ کے پترک پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، حال ہی میں گلیشیئر پگھلنے کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے ملیر در محمد گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 55 سالہ محمد خان ولد یار محمد اور اس کا بیٹا 25 سالہ حزیب ولد محمد خان شامل ہیں۔
واقعہ منگنی کی رسم کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔