کیا آپ بھی کم گھی اور تیل میں کھانا بنانے کے شوقین ہیں لیکن عید الاضحیٰ کا گوشت بھی نہیں چھوڑناچاہتے؟ بہت سے افراد کھانوں میں کم تیل اور گھی پسند کرتے ہیں اور پھر تیل اور گھی کا کم سے کم استعمال صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کے لیے ایسی زبردست ترکیب لائے ہیں جس سے آپ گائے اور بکرے کا گوشت گھی یا تیل کا استعمال کیے بغیر بناسکتے ہیں؟

تیل اور گھی کے بغیر گوشت کی منفرد ترکیب :پین میں ایک لٹر پانی لیں اور اس میں2 بڑی الائچی اور3 جوے لہسن کے شامل کرلیں، اسے ڈھک کر ابال آنے تک پکائیں۔پھر اس میں 2 سوکھی لال مرچیں شامل کریں اور پھر ایک کلو بکرے یا گائے کا گوشت شامل کرنے کے بعد اسے تیز آنچ پر پکائیں۔

ساتھ ہی اس میں آدھا چائے کا چمچ ثابت کالی مرچیں شامل کر لیں، تھوڑی دیر جیسے ہی آپ کو پین میں جھاگ نظر آئے تو آپ اسے کسی کپ کی مدد سے ہٹا لیں۔

جھاگ اتارنے کے بعد اس میں آدھا چائے کا چمچ نمک، اتنی ہی پسی لال مرچ اور زیرہ پاؤڈر شامل کریں، اسے اچھی طرح چمچ سے ملا کر 2 بری ہری مرچیں شامل کرکے ڈھکن ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔

اس گوشت کو 20 سے 25 منٹ تک اس طرح پکنے دیں کہ یخنی اوپر آجائے۔

اس کے بعد اس وقت تک پکائیں جب تک پانی مکمل خشک نہ ہو جائے، ساتھ ساتھ گوشت گلا ہے یا نہیں، یہ بھی چیک کرتے رہیں۔

پانی خشک ہونے اور گوشت گلنے پر آپ کی یہ مزیدار ڈش تیار ہے، آخر میں اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر شامل کریں اور لیجیے بغیر گھی اور تیل سے بنا مٹن/بیف تیار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ

سٹی42:ریلوے ہیڈکوارٹر نے کارروائی کرتے ہوئے  بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 4,931 مسافر پکڑے لیے۔

ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے 2ہفتوں کے دوران مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 4,931 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے اور ٹکٹ و جرمانے کی مد میں ایک لاکھ 53 ہزار 120 روپے ریکور کیے گئے۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

مزید براں، ٹکٹوں کی مد میں 70 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ مسافروں پر 12 لاکھ 9 ہزار 35 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہو گیا
  • آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہوگیا ہے، وزیرِ قانون آزاد کشمیر
  •  اہوریوں کو غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت 
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
  • کینیا: خشک سالی سے نمٹنے کے لیے گائے کی جگہ اونٹ پالنے کا رجحان
  • بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
  • کراچی کا پالک پنیر بھارت سے زیادہ مزیدار ہے، سوئیڈش آرٹسٹ کا اعتراف
  • چمن بارڈر سے ایک روزمیں 10 ہزارسے زائد افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیا گیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • واٹس ایپ میں بیک-اَپ کیلئے اب کوئی پاسورڈ کی ضرور نہیں، نیا طریقہ متعارف