لیہ؛ تیز رفتار مسافر بس اُلٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 38 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک : نواں کوٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹنے کے باعث 3 افراد جاں بحق اور ایک ہی خاندان کے 38 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب لاہور سے کروڑ لعل عیسن جانے والی بس بے قابو ہو کر اُلٹ گئی۔ بس بی بی پاک دامن لاہور سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں مجموعی طور پر 82 افراد سوار تھے، جن میں سے 62 افراد بس کے اندر اور 20 افراد بس کی چھت پر سوار تھے۔
ڈیرہ اسماعیل خان؛ کار گہری کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد میتوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل اسپتال فتح پور منتقل کیا گیا، جن میں سے 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، اُنہیں بہتر طبی سہولیات کے لیے نشتر اسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں انجام دیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دکی، کوئلہ کان میں پھنسے تین کانکنوں کی تلاش جاری، ایک لاش نکال لی گئی
ریسکیو ذرائع کے مطابق معراج کول ایریا میں پیش آنے والے حادثے میں پھنسے چار کانکنوں میں سے ایک کانکن کی لاش نکال لی گئی ہے۔ اس سے قبل ایک کانکن کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں حادثے کا شکار ہونے والے ایک کانکن کی لاش نکال لی گئی، جبکہ تین کانکن تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق معراج کول ایریا میں پیش آنے والے حادثے میں پھنسے چار کانکنوں میں سے ایک کانکن کی لاش نکال لی گئی ہے۔ اس سے قبل ایک کانکن کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جانبحق کانکن کی شناخت نصب اللہ ولد محلج عرف حاجی شمس اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو موسیٰ خیل کا رہائشی ہے۔ کان میں تین کانکن پھنسنے ہوئے ہیں۔ جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔