گھوٹکی: موٹروے ایم 5 پر تیز رفتار ٹرک الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
سندھ کے شہر گھوٹکی میں موٹروے ایم 5 پر تیز رفتار ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 8 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق علی پور جتوئی سے ہے۔
ٹرک میں موجود متعدد مویشی بھی زخمی ہوئے ہیں۔
موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔