عید کا دوسرا دن، سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری، صفائی کارکن بھی متحرک
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
ملک بھر کے مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں، پہلے دن کی نسبت دوسرے دن جانوروں کی قربانی میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔ عید کے دوسرے دن بھی شہر شہر ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر میں دوسرے دن بھی عیدالاضحیٰ، احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، ملک بھر کے مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں، پہلے دن کی نسبت دوسرے دن جانوروں کی قربانی میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔ عید کے دوسرے دن بھی شہر شہر ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، صفائی کارکن جگہ جگہ نظر آ رہے ہیں اور گلی محلوں سے آلائشیں اٹھانے کا کام کیا جا رہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں سرگرم ہیں، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں سڑکوں پر رش کم ہے کیوں کہ پردیسی آبائی گھروں کو گئے ہوئے ہیں۔
عید کے دوسرے دن بچوں کے اصرار پر قربانی کے بعد رشتہ داروں کے گھروں اور پارکوں کا رخ بھی کیا جا رہا ہے، نوجوانوں کا کہیں سیر سپاٹے کا پروگرام ہے تو کہیں دعوتوں کے پروگرام بن رہے ہیں۔ آج کے میزبان کل کے مہمان بنیں گے اور گھروں میں لذیذ پکوان تیار ہوں گے، جن سے مہمانوں کی تواضع کی جائے گی، عید کے پہلے دن کی طرح آج بھی بچے سیر سپاٹے کریں گے اور جھولوں کا لطف اٹھائیں گے۔ دوسری طرف خواتین کا زیادہ وقت گوشت کی تقسیم اور امور خانہ داری میں گزر رہا ہے جبکہ بزرگ اپنی منڈلیاں لگائے بیٹھے ہیں اور مختلف دلچسپیوں میں مشغول ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جانوروں کی قربانی میں عید کے
پڑھیں:
بینک ڈپازٹ کیلئے خریدے جانیوالے زرمبادلہ کیلئے بینک کے ذریعے ادائیگی کی شرط عائد
ملک بوستان کے مطابق خریدے گئے زرِمبادلہ سے بیرون ملک جا کر کرپٹو کرنسی خریدی جا رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک ڈپازٹ کیلئے خریدے جانے والے زرمبادلہ کیلئے بینک کے ذریعے ادائیگی کی شرط عائد کر دی۔ اس سلسلے میں مرکزی بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ چیئرمین ای کیپ ملک بوستان نے فیصلے کو بروقت اور ضرورت کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین نے ایکسچینج کمپنیز سے بینکوں میں جمع کروانے کیلئے تقریباً ایک ارب ڈالر کے مساوی زرمبادلہ خریدا مگر بینکوں میں جمع نہیں کروایا۔ ملک بوستان کے مطابق خریدے گئے زرِمبادلہ سے بیرون ملک جا کر کرپٹو کرنسی خریدی جا رہی تھی۔