مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں سام سنگ کی حکمرانی برقرار
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کا گلیکسی اے 56 بدستور مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں سرِفہرست ہے اور اس نے اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی اس فہرست میں کئی نئے اسمارٹ فونز نے بھی جگہ بنائی ہے۔ مقبولیت کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ون پلس 13 ایس 5 جی نے اپنی موجودگی درج کرائی ہے، جب کہ سام سنگ کے دیگر ماڈلز جیسے گلیکسی ایس 25 الٹرا اور گلیکسی ایس 25 ایج بالترتیب تیسرے اور چوتھے مقام پر رہے۔
آHonor کا 400 پرو 5 جی اس ہفتے بھی توجہ کا مرکز بنا، جب کہ شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو اور انفینکس جی ٹی 30 پرو نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔ ویوو iQOO نیو 10 5 جی اس فہرست میں شامل رہا، جبکہ ایپل کا آئی فون 16 پرو میکس بھی صارفین کی دلچسپی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو نے اس ہفتے نئی انٹری کی صورت میں فہرست میں جگہ بنائی، جو اس کے بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فہرست میں
پڑھیں:
آئی ٹی وقت کی ضرورت،دور درازعلاقوں تک پہنچانے کیلئے کوشاں: خالد مقبول
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی-الیون ون میں جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح کر دیا۔ یہ لیب زونگ فورجی کے تعاون سے قائم کی گئی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آئی ٹی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت اس سہولت کو ملک کے دور دراز علاقوں تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔