data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات میں 55 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ یہ اموات ٹریفک حادثات، آتش زدگی کے واقعات، ڈوبنے ، اور فائرنگ سے متعلق کیسز سمیت مختلف واقعات کا نتیجہ تھیں، ان واقعات میں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے ترجمان بلال احمد فیضی کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاحوں اور مقامی آبادیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے، بڑے سیاحتی مقامات پر خصوصی طبی کیمپ قائم کیے گئے، جبکہ صوبہ بھر کے دریاؤں اور ڈیموں پر وقف شدہ واٹر ریسکیو ٹیمیں تعینات کی گئیں۔

میڈیاذرائع کے مطابق مردان میں 14 اموات، پشاور میں 13، ہری پور میں 6، نوشہرہ، ہنگو اور کرم میں 3، 3 اور ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر اور بٹگرام میں ایک، ایک فرد جاں بحق ہوا۔

ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد کے مطابق، رپورٹ کیے گئے واقعات میں سے 1400 طبی ایمرجنسیاں تھیں، 349 سڑک کے ٹریفک حادثات، 112 آگ سے متعلق واقعات، 82 ریکوری آپریشنز، 50 جرم سے متعلق ایمرجنسیاں اور چھ ڈوبنے کے واقعات تھے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف پشاور میں 418 واقعات میں 431 مریضوں کو بحفاظت طبی سہولیات میں منتقل کیا گیا، ان واقعات میں 43 ٹریفک حادثات، 338 طبی ایمرجنسیاں، 20 آتش زدگی کے واقعات، آٹھ فائرنگ سے ہونےو الے زخمی، اور 11 ریکوری آپریشنز شامل تھے۔

گذشتہ روز پولیس نے بتایا تھا کہ خیبر پختونخوا کے اپر دیر ضلع کے شاہی بانڈہ علاقے میں گوالدائی دریا پر ایک عارضی پل سے دو لڑکیاں گرنے کے بعد لاپتہ ہو گئیں، جس کے بعد ایک سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

سب ڈویژنل پولیس افسر، زمان شاہ نےبتایا کہ دو نوجوان لڑکیاں ، 15 سالہ سمیرا بی بی اور 12 سالہ جویریہ بی بی،گوالدائی دریا کو عبور کر رہی تھیں جب وہ اس میں گر گئیں اور ان کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔ زمان شاہ نے کہا کہ یہ واقعہ شاہی ڈوبا کے پترک تھانے کی حدود میں پیش آیا، انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے۔

مردان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی نے بتایا کہ مردان کی آرام کالونی میں ایک دھماکا گیس سلنڈر کی وجہ سے ہوا تھا۔ دھماکے سے دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی، اس حادثے میں چھ افراد ہلاک اور دو لڑکیاں شدید زخمی ہوئیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: واقعات میں

پڑھیں:

بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا

ایک جانب بھارت اولمپکس کی میزبانی کے خواب دیکھ رہا ہے اور دوسری جانب ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس کے دوران دو غیرملکی کوچز کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے جواہر لال نہرو  اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج قائم ہوگیا ہے۔

ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران ایک بار  پھر کتوں کے حملوں نے انٹرنیشنل ایونٹ کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران  دو الگ الگ واقعات میں آوارہ کتوں نے دو مہمان کو چز  پر حملہ کردیا۔

کینیا کے کوچ ڈینیس موانزو اور جاپان کے اسسٹنٹ کوچ میکو  اوتوماستو کتوں کے حملے اور کاٹنے سے زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ چیمپئن شپ کے آغاز  سے اب تک کتوں کے حملوں کا پانچواں واقعہ ہے۔

اس سے قبل  ایک سکیورٹی گارڈ اور  دو بھارتی شہری بھی کتوں کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حادثات وواقعات میں بچوں اور خاتون سمیت 15 افراد جاں بحق
  • پنجاب بھر میں 1503 ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 1773 زخمی
  • کراچی: جھگڑے کے دوران دوست نے دوست کو قتل کردیا
  • بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا
  • چین کے قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوسرے روز سفری سرگرمیوں میں اضافے کا رجحان برقرار
  • ترکیہ : استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرز گئیں
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی
  • یوپی موڑ کراچی پر آگ لگنے سے کچی آبادی متاثر، 20 جھگیاں جل کر راکھ
  • کراچی؛ یوپی موڑ کے قریب خوفناک آتشزدگی سے 20 جھگیاں جل کر خاکستر
  • ہانیہ عامر بنگلادیش کے معروف یوٹیوبر کے گھر پہنچ گئیں؛ خصوصی دعوت کی ویڈیو وائرل