نئے بجٹ میں پراپرٹی، رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو ریلیف ملنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نئے بجٹ میں پراپرٹی،رئیل سٹیٹ، تعمیراتی شعبے کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بجٹ 2025-26 کی ٹیکس تجاویزمیں پراپرٹی،ریئل سٹیٹ سیکٹرکیلئے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے، ایف ای ڈی ختم کرنے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سےکیا جاسکتا ہے، ایف ای ڈی ختم ہونے سے تعمیراتی شعبےمیں سرگرمیاں اور ٹیکس آمدن بڑھنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ریئل سٹیٹ سیکٹر سے وابستہ بلڈرز اور ڈویلپرز کی رجسٹرڈیشن شروع کرنےکی بھی تجویز ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے مراعات دینے کی تجویز ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
سمندر پارپاکستانیوں کیلئے پراپرٹی پر ایف ای ڈی ختم کرنے کی بھی تجویز ہے،پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس چھوٹ کیلئےاین اوسی کی شرط ختم ہونےکا امکان ہے۔
پراپرٹی کی خریداری پرلیٹ اور نان فائلرز کیلئے ایکسائز ڈیوٹی میں ردوبدل کی تجویز ہے،اس کے علاوہ بجٹ میں پراپرٹی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی ردوبدل کی تجویز ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں پراپرٹی کی تجویز ہے کا امکان
پڑھیں:
کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔