پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر سے منسلک بیانیے کے ساتھ دنیا سے مخاطب ہے: حنا ربانی کھر
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
لندن (نیوز ڈیسک) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر سے منسلک بیانیے کے ساتھ دنیا سے مخاطب ہے۔
برطانیہ میں پاکستانی سفارتی وفد کی رکن حنا ربانی کھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے پاس پاکستان کو سننے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، پاکستان دنیا کو بتا رہا ہے کہ خطے میں بھارت کی وجہ سے امن خطرے میں ہے اور جوہری جنگ کا خدشہ ہے۔
حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ یہ خطرہ پوری دنیا کے لئے ہے، یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں پاکستان کے مؤقف کو سراہا جا رہا ہے، بھارت عالمی سطح پر ایکسپوز ہو چکا ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حنا ربانی کھر
پڑھیں:
دوحہ حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں ہوگا
جنیوا: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں طلب کیا گیا ہے۔
پاکستان اور کویت کی درخواست پر بلائے گئے اجلاس میں حماس رہنماؤں کے خلاف اسرائیلی فضائی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسرائیل نے اس انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کوئی بھی نتیجہ انسانی حقوق کے نظام پر دھبہ ڈالے گا۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو دوحہ میں حماس رہنماؤں کے اجلاس پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں 6 افراد شہید ہوئے، تاہم حماس کی قیادت محفوظ رہی۔
حماس ذرائع کے مطابق حملے کے وقت اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی اور امریکی صدر کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا۔