حیدرآباد،ایس ایس پی نے پولیس اسٹاف کو چائے پرمدعو کیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عید کے اس پر مسرت موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے پولیس اسٹاف کو چائے پر مدعو کیا گیا، جہاں تمام افسران و اسٹاف نے ایس ایس پی حیدرآباد صاحب کو عید قرباں کی مبارکباد پیش کی اس موقع پر آپ نے تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ خوشیوں سے بھرے اس دن اپنے ماتحت اسٹاف کو ہر گز نہ بھولیں انکے ساتھ کچھ لمحے پرسکون کیساتھ گزاریں انکی پریشانیوں کو سنیں اور ان کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریںایس ایس پی حیدرآباد نے تمام افسران سے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ عید قربان ہمیں قربانی، ایثار اور محبت کا درس دیتا ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں، ساتھیوں کیساتھ محبت سے پیش آئیں اور انکے ہر دکھ و غم میں ساتھ دیںڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن اور ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے نماز عید پولیس ہیڈکوارٹر میں ادا کی نماز کی ادائیگی کے بعد ملکی ترقی و سالمیت کے لئے خصوصی دعا کی گئی نماز عید کی ادائیگی کے بعد DIG حیدرآباد رینج،ڈویژنل کمشنر حیدرآباد اور SSP حیدرآباد نے پولیس افسران و جوانوں سے عید ملی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی حیدرا باد
پڑھیں:
علی امین کی آج پھر عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آمد متوقع، سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج پھر اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جب کہ ان کا سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے داہگل کے مقام پر سیکیورٹی اسٹاف کو روک لیا اور کہا کہ اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہیں ہے۔
ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئینگے، وہ صوبائی و سیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریف کرینگے، اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بھی عمران خان کو بریف کرینگے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پارٹی امور پر بھی بات کرینگے۔
علی امین گنڈا پور گزشتہ روز بھی اڈیالہ جیل آئے تھے، ان کی گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی تھی۔