جیکب آباد کے شہریوں کو پانی کی فراہمی 2 ماہ سے بند
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے باسیوں کو پانی کی فراہمی دو ماہ سے بند،کھیر تھر نہر میں پانی آنے کے باوجود شہریوں کوبلدیہ نے فراہمی شروع نہ کی شہر میں کربلا مچ گئی ،پانی کا بحران شہری مشکلات کا شکار ،عید پر بھی پانی سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے باسیوںن کو پینے کے پانی کی فراہمی دو ماہ سے بند ہے پانی کی بند ش کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیںکھیر تھر نہر میں پانی آنے کے باوجود بلدیہ کی جانب سے شہریوں کو پانی کی فراہمی شروع نہیں کی جاسکی ہے جس کی وجہ سے شہر میں کربلا مچ گئی ہے پانی کے بحران کی باعث کین کے ذریعے پانی بلیک پر من مانے نرخوں پر فروخت کیا جارہا ہے اور ٹینکر مافیا کی چاندی ہو گئی ہے عید کے موقع پر بھی شہریوں کو واٹر سپلائی کے پانی سے محروم کیا گیا ہے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ کے اربوں روپے کے فراہمی آب منصوبے سے شہریوں کو پانی کی فراہمی کرنے کے بجائے قیامت خیز گرمی میں بوند بوند کے لئے ترسایا جارہا ہے جو کہ زیادتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ وزیر بلدیہ ،ایم پی اے حاجی شیر محمد مغیری کمشنر لاڑکانہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کو پانی کی فراہمی جیکب ا باد شہریوں کو
پڑھیں:
کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کنگسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) طاقتور سمندری طوفان ملیسا کے باعث جمیکا، ہیٹی اور کیوبا میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہوگئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق طوفان کے دوران لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ متاثرہ جزیروں کے 60 فیصد علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی اور پانی کی فراہمی کا نظام بھی تباہ و برباد ہوگیا۔ اب تک جمیکا میں 19 اور ہیٹی میں 31 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کیوبا میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ تینوں ممالک میں مجموعی طور پر 50 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ اس دوران 15 ہزار سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پینے کے پانی اور خوراک کا فقدان ہے۔