ایم بی بی ایس کا مطلب ’محترمہ بے نظیر بھٹو شہید‘، انور مقصود نے ڈاکٹر کا دلچسپ قصہ سنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
پاکستان کے نامور ادیب، مزاح نگار اور دانشور انور مقصود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اداکار گوہر رشید کے ساتھ کیے جانے والے پوڈکاسٹ کی وائرل ویڈیو میں انور مقصود کہتے ہیں کہ میں ایک سندھی ڈاکٹر سے ملا جس کے بارے میں مجھے معلوم تھا کہ یہ ایم بی بی ایس نہیں ہے۔ انور مقصود نے کہا کہ میں نے اس سے پوچھا کہ آپ نے کہاں سے ڈگری حاصل کی ہے جس کے جواب میں اس نے کہا کہ ’بس حاصل ہو جاتی ہے یہ اللہ کی دین ہے‘۔
مزاح نگار انور مقصود نے کہا کہ جب انہوں نے اس شخص سے پوچھا کہ ایم بی بی ایس کا مطلب کیا ہے تو اس نے جواباً کہا کہ آپ ایک ایک ڈاکٹر سے ایم بی بی ایس کا مطلب پوچھ رہے ہیں اور بولا ایم بی بی ایس کا مطلب ’محترمہ بےنظیر بھٹو شہید‘ ہے۔
انور مقصود نے بتایا کہ انہوں نے اس شخص سے کہا کہ اگر محترمہ بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو شاید ملک کے حالات اور ہوتے، سب کچھ بدلا ہوتا، جمہوریت ہوتی اور آپ کو بھی سزا ہو جاتی۔
میں ایک سندھی ڈاکٹر سے ملا تو مجھے پتا تھا کہ یہ MBBS نہیں ہے ۔۔ میں نے پوچھا کہ سائیں MBBS کا مطلب پتا ہے کیا ہوتا ہے تو بولا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ۔۔ انور مقصود pic.
— Exact Press International (@ExactPressIntl) June 9, 2025
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اس کو بلائنڈ فالوونگ کہتے ہیں اور ہر جگہ ایسا ہی ہوتا ہے۔
اس کو کہتے بلائنڈ فالونگ????
اور ھر طرف ایسا ھی ھے
— Chico (@7eexy) June 9, 2025
سلیمان خان نے کہا کہ اگر پنجاب میں کسی ڈاکٹر سے ایم بی بی ایس کا مطلب پوچھا جائے تو وہ اس کا مطلب مریم بی بی صفدر بتائے گا۔
میرے خیال میں اگر پنجاب میں یہی کسی mbbs ڈاکٹرسےپوچھا جائے۔تواسکامطلب مریم بی بی صفدر بتائے گا۔
— sulaiman khan (@sulaiman635343) June 9, 2025
حماد نامی صارف نے لکھا کہ انور مقصود جو کچھ بولتے ہیں وہ ہنسنے کے لیے ہوتا ہے، اگر آپ اسے سنجیدگی سے لیتے ہیں تو یہ آپ پر ہے۔
He never speaks truth, everything he speaks is to get laughter, if you take him seriously it's on you.
— HAMMAD (@hammadbhatti) June 9, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انور مقصود ایم بی بی ایس بے نظیر بھٹو ڈاکٹرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایم بی بی ایس بے نظیر بھٹو ڈاکٹر ایم بی بی ایس کا مطلب بے نظیر بھٹو نے کہا کہ ڈاکٹر سے
پڑھیں:
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا132واں یوم پیدائش 31جولائی کو منایا جائے گا
مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) تحریک پاکستان کی نامور رہنما، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا132واں یوم پیدائش 31جولائی کو منایا جائے گا ۔تحریک پاکستان کی عظیم رہنما اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب منعقد کی جائیں گی ۔(جاری ہے)
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح 31جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیںوہ1947 میں دہلی کو خیر باد کہہ کر کراچی منتقل ہو گئیں،انہوں نی1965 میں متحدہ حزب اختلاف کے پلیٹ فارم سے منصب صدارت کیلئے ایوب خان کا مقابلہ کیا لیکن کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکیں۔بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات کے بعد جمہوری اقدار کو ازسر نوزندہ رکھنے کا کریڈٹ محترمہ فاطمہ جناح کو ہی جاتا ہے۔محترمہ فاطمہ جناح 9جولائی 1967 کو انتقال کر گئیں۔