کراچی: ملیر جیل سے بھاگنے والے قیدیوں کی اصل تعداد سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے کیس میں اب نئی تعداد سامنے آئی ہے۔
ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے تفتیشی حکام کو خط لکھ دیا جس میں جیل سے 216 کے بجائے 225 قیدیوں کے فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
خط کے مطابق مفرور قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پر تعداد تبدیل ہوئی، 146 مفرور قیدی اب تک پکڑے جاچکے ہیں جبکہ جیل سے فرار ہونے والے 79 قیدی تاحال مفرور ہیں۔
حکام کے مطابق واپس آئے قیدیوں کی تعداد 149 ہو گئی جبکہ 66 اب تک مفرور ہیں۔
پولیس کے مطابق ایک قیدی نے اپنے گھر پر ماڑی پور میں خود کشی کی جبکہ ایک قیدی بھاگنے کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نئی لسٹ میں شامل مزید قیدیوں کی تفصیلات تھانوں کو روانہ کردی گئی ہیں، مفرور قیدیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ضلع ملیر سے 107، ضلع کورنگی سے 8، ضلع شرقی سے 7، ضلع جنوبی سے 7، ضلع کیماڑی سے 3، ضلع غربی سے 8 اور ضلع وسطی سے 6 قیدی پکڑے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قیدیوں کی کے مطابق ملیر جیل جیل سے
پڑھیں:
اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
— فائل فوٹواسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔