کتنے قیدی فرار ہوئے، ملیر جیل سپرنٹنڈنٹ نے نئی فہرست جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے کیس میں نیا موڑ، ملیر جیل سے 216 کی بجائے 225 فرارہونے کا انکشاف، ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے تفتیشی حکام کو خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار: دیواریں کمزور تھیں یا اہلکاروں نے غفلت برتی؟
خط میں کہا گیا ہے کہ مفرور قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پرتعداد تبدیل ہوئی، 146 مفرور قیدی اب تک پکڑے جا چکے ہیں، جیل سے فرار ہونے والے 79 قیدی تاحال مفرور ہیں۔
خط کے مطابق ایک قیدی نے اپنے گھر پر ماڑی پور میں خود کشی کی، جب کہ ایک قیدی بھاگنے کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق نئی فہرست میں شامل مزید قیدیوں کی تفصیلات تھانوں کو ارسال کر دی گئی ہیں، جبکہ مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’عمران خان ملیر جیل میں ٹرانسفر کروالیتے تو آج آزاد ہوتے‘
پولیس رپورٹ کے مطابق ضلع ملیر میں 107 قیدی اب تک پکڑے جاچکے ہیں، ضلع کورنگی سے8، ضلع شرقی سے7 قیدی پکڑے گئے، ضلع جنوبی سے7، ضلع سٹی سے 3 قیدی پکڑے گئے، ضلع کیماڑی سے 3، ضلع غربی سے 8 قیدی پکڑےگئے، جبکہ ضلع وسطی سے6قیدی پکڑے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس رپورٹ جیل سپرنٹنڈنٹ قیدی فرار ملیر جیل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس رپورٹ جیل سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل قیدی پکڑے ملیر جیل جیل سے
پڑھیں:
کراچی: مویشی بیوپاریوں سے 1 کروڑ لوٹنے والے پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان گرفتار
—فائل فوٹوکراچی میں مویشی کے بیوپاریوں سے تقریباً 1 کروڑ روپے کی لوٹ مار میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے 30 اپریل کو سپر ہائی وے پر گاڑی میں سوار 20 بیوپاریوں کو لوٹا تھا، تمام بیوپاری مویشیوں کی خریداری کےلیے میرپور خاص جا رہے تھے۔
واردات کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج کیا گیا تھا، ملزمان کا گروہ 10 افراد پر مشتمل ہے، مزید 5 ملزمان مفرور ہیں۔
2 پولیس اہل کار تاحال مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ملزمان میں پولیس قومی رضاکار کا بھی اہلکار شامل ہے۔