’امیت شاہ غنڈہ اور قاتل ہے‘، بی جے پی سینئر رہنما کا اپنی جماعت کے وزیر داخلہ پر الزام
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملک کے وزیر داخلہ پر الزام لگایا ہے کہ امیت شاہ غنڈہ اور قاتل ہے۔
رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی انتہا پسند حکومت کیخلاف بھارت سے اٹھنے والی آوازوں میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ تنقید کرنے والوں میں جہاں دیگر لوگ شامل وہاں بی جے پی کے رہنما بھی سامنے آگئے۔
سینئر بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نےامیت شاہ کے جرائم سے پردہ اٹھا دیا اور کہا کہ ’امیت شاہ ایک قاتل ہے، جس پر قتل کےمتعدد الزامات ہیں‘ جج لویا کی موت امیت شاہ کے ہاتھوں ہوئی، جج امیت شاہ خلاف فیصلہ دینے والا تھا۔
سبرامنیم سوامی نے کہا کہ امیت شاہ غنڈہ ہے ، بی جے پی میں ایسے مزید مجرمانہ ذہینت کے لو گ بھی موجود ہیں، امیت شاہ جیسے لوگوں نے طاقت کے بل پر ظلم اور کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے،امن وامان پراجلاس کی صدارت کریں گے
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
دورہ کوئٹہ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات متوقع ہے،اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوگا، جس میں بلوچستان میں سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
کوٹ رادھا کشن: 12 سالہ لڑکی کا قتل، وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکوئٹہ پہنچنے پرصوبائی وزراء نےخیر مقدم کیا،ان کی زیرصدارت اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔