کل کا عدالتی فیصلہ عمران خان کے حق میں نہیں آئےگا، سابق پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
پی ٹی آئی کے سابق رہنما جاوید بدر نے پیشگوئی کی ہے کہ کل کا عدالتی فیصلہ عمران خان کے حق میں نہیں آئےگا، عمران خان کی رہائی صرف قوم سے مُعافی مانگنے پر ہی ہو گی، اللہ بھی تب ہی معاف کرتا ہے جب انسان معاف کرتا ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید بدر کاکہنا تھا کہ عمران خان نے بزدار اور فرح گوگی کے ذریعے پنجاب میں بھرپور کرپشن کروائی، جس پر میں نے اور جنرل باجوہ نے عمران خان کو بزدار کو فوری ہٹانے کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے اپنی بیوی کے لگوائے چیف منسٹر کو ہٹانے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ضمانت 11 جون کو ہورہی ہے؟ بلاول بھٹو کا اہم بیان سامنے آگیا
جاوید بدر نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور فرح گوگی سمیت ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کی حکومت جانے کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا کے وزیروں سے عمران خان خود کرپشن کرواتے ہیں، ہمیشہ دھرنے ریلیوں اور احتجاجوں کا خرچہ خیبرپختونخوا حکومت کا خزانہ اُٹھاتا ہے۔
جاوید بدر کے مطابق انہوں نے 2 دفعہ خیبرپختونخوا میں کرپشن پکڑی جسے عمران خان نے دبا دیا، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں اب عمران خان کا کوئی خیر خواہ نہیں، علی امین اور گوہر ایوب اسٹیبلشمنٹ کے آدمی ہیں، عمران خان قوم سمیت اپنے پُرانے ساتھیوں سے معافی مانگیں۔
مزید پڑھیں:ہمارے والد کو سزائے موت کی دھمکیاں مل رہی ہیں، رہائی کیلئے ٹرمپ سے اپیل کریں گے، عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو
جاوید بدر کا کہنا تھا کہ جیل میں قید کے ذمہ دار عمران خان کے اپنے اعمال ہیں، پرانے ساتھی رہائی میں مدد کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوامی مسائل پر بات نہیں کررہی اور عوامی تعاون کھو بیٹھی ہے، موجودہ پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان کو عوام سے دور کردیا ہے۔
جاوید بدر کے مطابق عمران خان عوام کے خون میں نہیں صرف سوشل میڈیا پر دوڑ رہے ہیں، پنجاب میں مریم نواز کی کارکردگی پی ٹی آئی کو ختم کردے گی۔ ’عمران خان کو میرا مشورہ ہے کہ اگر بچنا ہے تو پرانے ساتھیوں سے رابطہ بحال کریں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بشریٰ بی بی پی ٹی آئی رہائی سابق رہنما عثمان بزدار عمران خان فرح گوگی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی رہائی فرح گوگی عمران خان کے پی ٹی ا ئی جاوید بدر انہوں نے
پڑھیں:
کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص وقاص احمد نے بیوٹی پارلر پر جا کر سابقہ بیوی مسرت بی بی اور جواں سال بیٹی ایمان فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا جس سے مسرت بی بی جسم پر تیزاب پڑنے سے بری طرح جھلس گئی جبکہ ایمان فاطمہ معمولی زخمی ہوئی۔ دریں اثناء ایس ایچ او کوٹ عبدالمالک نے بتایا ہے کہ ملزم وقاص احمد نشہ کا عادی ہے۔ وقوعہ کے وقت وقاص احمد اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو ملنے کی خاطر سابقہ بیوی مسرت بی بی کے بیوٹی پارلر پر آیا جہاں مسرت بی بی نے بیٹی کو ملانے سے انکار کر دیا۔ ملزم شیخوپورہ کے قریب قصبہ بھکھی میں رہ رہا ہے جس کو گرفتار کرنے کی خاطر اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔