جب بھی کھانا کھانے بیٹھیں، پہلے یہ کام کرلیں، وزن کم ہوجائے گا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
سائنسدانوں نے ایک ایسی آسان ترکیب ڈھونڈ نکالی ہے جس کی مدد سے آپ اپنی پسندیدہ غذاؤں کو ترک کیے بغیر دبلا پتلا رہ سکتے ہیں۔
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق پتلا ہونے کا راز کاربوہائیڈریٹس سے پرہیز نہیں بلکہ انہیں تاخیر سے کھانے میں ہے۔
نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں محققین نے انکشاف کیا ہے کہ جب بھی آپ کھانا کھانے بیٹھیں تو کاربوہائیڈریٹس والی غذاؤں سے پہلے فائبر یا پروٹین سے بھرپور غذائیں جیسے سبزیاں یا انڈے کھائیں جس سے خون میں شوگر کی بڑھتی ہوئی مقدار کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ کاربوہائیڈریٹس والی خوراک سے کھانا شروع کریں گے تو شوگر میں اضافہ زیادہ کھانے کا باعث بنتا ہے جو بدلے میں وزن بڑھنے کا سبب بن جاتا ہے۔
اس تحقیق کی قیادت کرنے والے پروفیسر مائیکل اسنائیڈر بتاتے ہیں کہ اصل بات یہ نہیں ہے کہ آپ کی کھانے کی پلیٹ میں کیا ہے بلکہ اصل نکتہ ترتیب ہے جس میں آپ کھانا کھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے آپ کو پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذائیں کھانی چاہئیں، پھر اس کے بعد کاربوہائیڈریٹس والی خوراک کھائیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یہ تاثر درست نہیں کہ وظیفہ دے کر حکومت مسلط ہوجائے گی، طاہر اشرفی
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ وظیفہ دے کر حکومت مسلط ہوجائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے وظیفہ لینے یا نہ لینے والے آئمہ کے لیے رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پر امید ہیں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔
طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ ہم آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں۔