شعبۂ صحت کے 21 منصوبوں کیلیے بھی رقم مختص
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025ء کے بجٹ میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں صحت کے شعبے کے 21 اہم منصوبوں کےلیے 14.3 ارب روپے مختص کر دیئے، جو گزشتہ برس کی نسبت نمایاں اضافہ ہے۔
بجٹ تقریر کے دوران وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ یہ رقم بیماریوں کے مؤثر تدارک، جدید طبی انفرااسٹرکچر کے قیام اور تمام شہریوں کو یکساں طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خرچ کی جائے گی۔جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آباد کے قیام کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، یہ منصوبہ وفاقی دارالحکومت میں ایک فلیگ شپ ٹیریٹری کیئر اور ٹیچنگ فیسلیٹی کے طور پر قائم کیا جائے گا، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے وزیرِاعظم پروگرام کے تحت 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اس منصوبے کے ذریعے ملک گیر اسکریننگ اور علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ناروے نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کردیں
وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ شوگر کی روک تھام اور کنٹرول پروگرام کے لیے 80 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں تاکہ غیر متعدی امراض (NCDs) سے نمٹنے میں مدد ملے۔ اسلام آباد میں کینسر اسپتال کے قیام کے لیے 1.
اعلیٰ تعلیم کیلئے کتنی مختص کی گئی ؟
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔