Jasarat News:
2025-11-03@10:44:55 GMT

صحافی کو ہراسا ں کیے جانے پر صحافی برادری کی مذمت

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ، ایف ای سی کے ممبر عمران پاٹولی، عبداللہ سروہی، عمرکوٹ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر ولی خان، جنرل سیکریٹری راشد حنیف، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر امجد اسلام، جنرل سیکریٹری عاشق ساندنے عمرکوٹ کے صحافی عبدالغنی ہالیپوٹو کو پولیس اور وڈیرے کی جانب سے ہراساں کرنے، ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے اور ان پر بیگناہ مقدمات درج کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، وزیر اطلاعات اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور عمرکوٹ کے صحافی عبدالغنی ہالیپوٹو کو تحفظ فراہم کیا جائے اور بددماغ وڈیرے کیخلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ علاقہ صوفی فقیر کے بااثر وڈیرے میر عارف تالپور کی جانب سے خواتین پر تشدد کرنے کی ویڈیو جاری کرنے پر وڈیرے نے اپنے اثرورسوخ کے تحت پولیس کے ساتھ مل کر عمرکوٹ کے صحافی عبدالغنی ہالیپوٹو کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، ان پر اور ان کے اہل خانہ پر جھوٹے مقدمات درج کئے جارہے ہیں اور گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کا کسی بھی عمل برداشت نہیں کیا جائیگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حریت کانفرنس کی طرف سے دو کشمیری ملازمین کی جبری برطرفی کی شدید مذمت

حریت ترجمان نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں نظربند کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض انتظامیہ کی طرف سے دو کشمیری ملازمین کی جبری برطرفی کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت قابض انتظامیہ نے مزید دو کشمیری مسلمان سرکاری ملازمین غلام حسین اور ماجد اقبال ڈار کو برطرف کر دیا ہے، دونوں مقبوضہ علاقے کے محکمہ تعلیم میں بطور اساتذہ خدمات انجام دے رہے تھے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی پرتشدد اور جارحانہ پالیسیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ بھارت کی ہندوتوا حکومت کی کشمیر مخالف پالیسیوں اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مقبوضہ علاقے جموں و کشمیر پر اس کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور متحد ہو جائیں۔ حریت ترجمان نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور اسلامی تعاون تنظیم اور امریکہ اور چین سمیت بڑی عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مسلم اکثریتی جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسیاں جنوبی ایشیاء کے خطے میں تباہی کا باعث بنیں گی۔ حریت ترجمان نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں نظربند کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: گلستان جوہر میں جھگیوں میں آتشزدگی کے بعد مکین اپنا بچ جانے والا سامان جمع کررہے ہیں
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون کو باہر ملک جانے سے روک دیا گیا
  • سندھ بار کونسل انتخابات: دونوں بڑے پینلز کے امیدواروں نے نشستیں جیت لیں
  • شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرنے پر این آئی اے کی مذمت
  • ملتان ،بارکونسل کے انتخابات میں وکلا برادری ووٹ کاسٹ کرنے جارہی ہے
  • پاکستان کسی وڈیرے، جاگیردار، جرنیل، حکمران کا نہیں، حافظ نعیم
  • حریت کانفرنس کی طرف سے دو کشمیری ملازمین کی جبری برطرفی کی شدید مذمت
  • لاہورہائیکورٹ :شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت
  • سینئر صحافی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ‘اہلیہ متعلقہ اتھارٹی اوروفاق پرہرجانے کادعویٰ
  • غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے، میرواعظ کشمیر