حماس اسرائیل جنگ بندی مذاکرات میں ایران بھی شریک ہے، ٹرمپ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران، حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے معاہدے سے متعلق مذاکرات میں شامل ہے۔ ان کا یہ بیان عالمی سیاسی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ بات واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے اسٹیٹ ڈائننگ روم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا:
“غزہ کے معاملے پر اس وقت ہمارے، حماس اور اسرائیل کے درمیان بڑے پیمانے پر مذاکرات جاری ہیں، اور ایران بھی درحقیقت ان میں شریک ہے۔ دیکھتے ہیں کہ غزہ کے حوالے سے کیا پیش رفت ہوتی ہے۔ ہماری اولین ترجیح یرغمالیوں کی واپسی ہے۔”
اگرچہ صدر ٹرمپ نے ایران کے کردار کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، اور تاحال وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس معاملے پر کوئی سرکاری وضاحت سامنے نہیں آئی۔
ذرائع کے مطابق، امریکہ نے اسرائیل اور حماس کو 60 روزہ جنگ بندی کی ایک تجویز پیش کی ہے، جس میں انسانی امداد کی فراہمی اور یرغمالیوں کی رہائی کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔
ادھر اقوامِ متحدہ نے غزہ میں خوراک کی شدید قلت پر تشویش ظاہر کی ہے۔ عالمی ادارے کے نائب ترجمان فرحان حق کے مطابق، اب تک غزہ میں 4600 میٹرک ٹن گندم کا آٹا پہنچایا جا چکا ہے، تاہم بھوک سے نڈھال افراد اور مسلح گروہوں نے اس کا بیشتر حصہ منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی لے لیا۔
فرحان حق نے مزید بتایا کہ موجودہ انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر 8 سے 10 ہزار میٹرک ٹن آٹے کی ضرورت ہے، تاکہ غزہ کے عوام کو قحط کے دہانے سے بچایا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا اہم اتحادی ہے اور اسرائیل دوبارہ قطر پر حملہ نہیں کرے گا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ حماس نے یرغمالیوں کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شکاگو اور نیو اورلینز جیسے بے امن شہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کیے جائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا، جس میں تین دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشتگرد منشیات کی منتقلی میں مصروف تھے۔ حملے میں امریکی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
انہوں نے زور دیا کہ منشیات مافیا امریکا میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جسے روکنے کے لیے یہ کارروائی کی گئی۔