Express News:
2025-09-18@13:10:56 GMT

ٹرمپ کی پالیسیاں، تنازعات کا ابھار

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

امریکا کے عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ سٹی لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہروں کی خبریں سب کے لیے حیرانی کا باعث ہیں۔ یہ شہر، ایکٹرز ، ایکٹرسز، سنگرز، پروڈیوسرز کی رہائش گاہوں اسٹوڈیوز کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے۔ ریاست کیلیفورنیا کا یہ شہر جدیدیت اور امن و امان کے لیے مشہور ہے ۔اس شہر میں صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف مظاہرے ہونا امریکا کی حالیہ سیاست میں نئی تبدیلی ہے ، اطلاعات کے مطابق یہ مظاہرے امریکا کے دیگر شہروں میں پھیل سکتے ہیں۔

میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ٹرمپ حکومت نے احتجاج کو روکنے کے لیے نیشنل گارڈز کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیلیفورنیا کی ریاستی حکومت نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے، جس میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ لاس اینجلس میں مظاہروں کے ردِ عمل میں نیشنل گارڈ ز کی تعیناتی کو غیرآئینی قرار دے اور مستقبل میں ایسی کسی بھی تعیناتی کو روکنے کا حکم جاری کرے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کے ردعمل میں احتجاج آنے والے دنوں میں ان کے لیے مزید مشکلات کا سبب بن سکتا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس 2 اپریل سے تجارتی محاذ پر ٹیرف وارکا آغازکر رکھا ہے۔ ان کی جارحانہ ٹیرف پالیسی کا اگر باریک بینی سے تجزیہ کیا جائے تو محسوس ہوتا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم بظاہر امریکا کی معیشت کو بچانے کے لیے ایسے اقدامات کررہے ہیں لیکن وقت بتائے گا کہ یہ اقدام کتنا فائدہ مند رہا ہے۔

ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر دنیاکے تمام ممالک نے شدید ردعمل دیا ہے۔ یوںدنیا کے سخت ردعمل نے صدر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی نے بہت سارے سوالات کو جنم دیا ہے؟کیا ان کی ٹیرف پالیسی امریکی معیشت کو مضبوط کر پائے گی یا کساد بازاری میں مزید اضافے کا باعث بنے گی؟ امریکا کی گرتی ہوئی معیشت اور ٹیرف کے خلاف مختلف ممالک کے ردعمل کو دیکھتے ہوئے یہ باآسانی کہا جاسکتا ہے کہ مختلف ممالک کی کمپنیاں ٹیرف ادائیگی کے برعکس امریکا کے اندر تجارتی لین دین سے گریز اختیار کرسکتی ہیں کیونکہ دوسرے ممالک جو بھی اقدام اٹھاتے ہیں امریکا کی معیشت پر اس کا منفی اثر ہوگا۔

چین ،جاپان اور جنوبی کوریا مزید ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں۔ ان حالات میں چین سمیت مختلف ممالک کے ساتھ امریکا کی تجارت اگر رک جاتی ہے تو امریکی شہریوں کے لیے مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوجائے گا، جس کے باعث امریکی جی ڈی پی میں نمایاں کمی آ سکتی ہے، جب کہ دوسری طرف چین کی معیشت مزید بہتر ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ چین کے علاقائی بلاکس بشمول آسیان کے ملا کر کل29 ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدات ہیں جن میں پاکستان سنگا پور، نیوزی لینڈ‘ آسٹریلیا، کمبوڈیا، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، لاوس فلپائن وغیرہ شامل ہیں جن کے ساتھ تجارت میں مزید تیزی آنے کے واضع امکانات موجود ہیں۔

 ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی خود امریکا کے لیے کیونکر نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ اس سوال کا سادہ سا جواب یہ ہے کہ امریکا بنیادی طور پر ایک کنزیومر سوسائٹی ہے۔ اگرچہ جنگی ساز و سامان، ہوائی جہاز اور بڑی صنعتیں امریکا میں کام کررہی ہیں تاہم عام ضروریات زندگی میں استعمال ہونے والی تمام اشیا امریکا درآمد کرتا ہے۔

ساری دنیا کا مال امریکا میں فروخت ہوتا ہے۔ ان حالات میں ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی امریکی معیشت میں بہتری لانے کے بجائے امریکا کے لیے مزید مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔60 ممالک پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا مطلب ہے کہ 60 فیصد تجارت ختم بھی ہوسکتی ہے۔ جس سے امریکا کے اندر مہنگائی کی ایک نئی لہر آسکتی ہے ، جس سے امریکی عوام میں بے چینی پیدا ہوسکتی ہے۔ برکس ممالک کا رول مذید بہتر ہوکر سامنے آسکتا ہے۔ امریکا کا سب سے بڑا اتحادی یورپ بھی برکس کی طرف جھکاؤ کر سکتا ہے۔

ڈبلیو ٹی او معاہدات کی ایک اہم شق یہ بھی ہے ٹیرف کو کم سے کم کیا جائے۔ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی ان معاہدات کی بھی نفی ہے۔کیا ’’لبریشن ڈے‘‘ امریکی معیشت کیانجماد و زوال کی بنیاد بھی بن سکتا ہے؟ ایسی رائے دینا قبل از وقت ہے تاہم حالات کا رخ تبدیل ہوتے دیر نہیں لگتی اور اگر رد عمل شدید آتا ہے جیسا کہ نظر آرہا ہے تو امریکی معیشت کا متاثر ہونا لازمی ہے ۔ امریکا نے ساری دنیا کے خلاف محاذ بنا لیا ہے ،ہ آیندہ چل کر امریکا اپنے اتحادیوں سے علیحدہ بھی ہو سکتاہے۔ جس کے باعث دنیا نیو ورلڈ کے برعکس ایک نئے معاشی آرڈرکی طرف بڑھ سکتی ہے۔ کیا امریکا اور اس کے تھنک ٹینکس اتنی بڑی اسٹرٹیجک غلطی کر سکتے ہیں؟

 ادھر صدرڈونلڈ ٹرمپ اورایلون مسک کے درمیان تعلق میں بھی اس وقت ایک بڑی دراڑ دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ دونوں کے درمیان رسہ کشی کے بڑے سیاسی اور معاشی نتائج نکل سکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران روس، یوکرین اور حماس اسرائیل کی جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر بن گئے تو ایسی جنگیں صرف ایک ٹیلی فون کال پر ختم کرا دیں گے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوسکا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ان مذاکرات میں شامل ہے جن کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے بدلے جنگ بندی معاہدہ طے کرنا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اسٹیٹ ڈائننگ روم میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غزہ اس وقت ہمارے اور حماس اور اسرائیل کے درمیان وسیع پیمانے پر مذاکرات کے وسط میں ہے۔ ایران درحقیقت اس میں شامل ہے اور ہم دیکھیں گے کہ غزہ کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ ہم قیدیوں کو واپس لانا چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے اس معاملے کی وضاحت نہیں کی اور وائٹ ہاس نے مذاکرات میں ایران کے شامل ہونے کی تفصیلات کے لیے درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔ نیویارک میں اقوامِ متحدہ میں ایران کے مشن نے بھی تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔

روس، یوکرین جنگ جاری ہے، چاہے ٹرمپ دعویٰ کرتے رہیں کہ وہ مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں، لیکن وہ روس کو روکنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ ادھر یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کی شمولیت کے بغیر مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور یوکرین ایسے کسی مذاکرات کے نتیجے کو قبول نہیں کرے گا۔روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر حملہ کیا تھا اور فریقین کے درمیان تین سال بعد بھی لڑائی جاری ہے۔

جنگ کی وجہ سے ہزاروں اموات ہوچکی ہیں جب کہ یوکرین میں بڑی تعداد میں آبادی کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ اسی طرح امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیلی سرزمین میں گھس کر حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو اسرائیل پر کبھی حملہ نہیں ہوتا۔ فلسطینیوں کا خیال ہے کہ تل ابیب کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، چاہے وائٹ ہاؤس میں کوئی بھی آئے۔متعدد ماہرین کا خیال ہے کہ غزہ سمیت دنیا بھر میں جنگیں ختم کرنے کے ٹرمپ کے وعدے پیچیدہ حقیقت سے ٹکرا سکتے ہیں۔

متعدد مبصرین نے کہا کہ امریکی صدر جنگ بندی کا معاہدہ کر سکتے ہیں لیکن یہ اسرائیل کی شرائط اور مفادات کے مطابق ہوگا۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے خاتمے اور جنگ بندی کے حصول کے لیے مصر، قطر اور امریکا کی قیادت میں کئی ماہ کی علاقائی اور بین الاقوامی ثالثی ناکام رہی ہیں۔

 ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی سے روکنے میں ناکام ہیں یا وہ اسے روکنے کے لیے تیار نہیں ہیں حالانکہ وہ طویل عرصے سے تنازع کے خاتمے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اگرچہ وائٹ ہاؤس نے خبردارکیا تھا کہ بنیامن نیتن یاہو اگر جنگ جاری رکھتے ہیں تو اس میں تنہا ہوں گے۔ اسرائیل نے غزہ میں اپنی وحشیانہ کارروائیوں کو وسعت دی ہے اور انسانی امداد کی بندش کو جاری رکھا ہے۔ روزانہ فضائی حملوں میں فلسطینیوں کو شہید کیا جارہا ہے جب کہ نیتن یاہو نے ’حماس کو ہمیشہ کے لیے تباہ‘ کرنے کے لیے پورے غزہ پر کنٹرول حاصل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیل کے آپریشن عربات جدعون (Gideon’s Chariots) کو انجام دینے کے لیے جنوبی اور شمالی غزہ میں اضافی فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں جن کا مقصد فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنا ہے۔ لاکھوں فلسطینیوں کو ایک بار پھر ان کی چھتوں سے جبراً محروم کیا جا رہا ہے۔ فلسطینیوں کی بے دخلی ہمیشہ سے بنیامن نیتن یاہو کا مقصد رہا ہے۔ اسرائیلی جارحیت اور انسانی امداد کی ناکہ بندی نے بین الاقوامی سطح پر اضطراب پیدا کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اس سنگین صورت حال کو ’’ ناقابلِ بیان، ظالمانہ اور غیر انسانی‘‘ قرار دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی معیشت امریکا کی امریکا کے کے درمیان کی معیشت اور حماس کے مطابق سکتے ہیں سکتا ہے سکتی ہے کے ساتھ کے خلاف دیا ہے کے لیے رہا ہے

پڑھیں:

افغان حکومت کی سخت گیر پالیسیاں، ملک کے مختلف علاقوں میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ بند

افغانستان میں طالبان حکومت نے انٹرنیٹ تک رسائی پر کریک ڈاؤن مزید سخت کرتے ہوئے ملک کے کئی صوبوں میں فائبر آپٹک کنکشن منقطع کردیے۔ طالبان حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں ’برائی کے خاتمے‘ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ 2 دن کے دوران کئی علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے، جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور رومانوی اشعار پر پابندی، افغانستان میں انوکھا قانون منظور

صوبہ بلخ کے ترجمان عطااللہ زاہد نے بتایا کہ صوبے میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ برائی کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے، تاہم ملک بھر میں رابطے قائم رکھنے کے لیے متبادل ذرائع فراہم کیے جائیں گے۔

اے ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلخ میں اب صرف ٹیلی فون نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ دستیاب ہے، وہ بھی غیر مستحکم اور اکثر معطل رہتا ہے۔ اسی نوعیت کی بندش بدخشاں، تخار، قندھار، ہلمند اور ارزگان میں بھی دیکھی گئی ہے۔

کابل میں ایک نجی انٹرنیٹ کمپنی کے ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فائبر آپٹک افغانستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی ہے، لیکن انہیں اس پابندی کی وجوہات کا علم نہیں۔

قندھار میں کام کرنے والے ایک سنگ مرمر کے کاروباری شخص عطا محمد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہم اپنے دبئی اور بھارت کے کلائنٹس کو بروقت ای میل کا جواب نہ دے سکے تو ہمارا کاروبار ٹھپ ہو جائے گا۔ میں پوری رات نہیں سو سکا۔

یہ پابندی تاحال ننگرہار میں نافذ نہیں کی گئی، تاہم صوبائی ترجمان نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں یہ فیصلہ پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔

انہوں نے منگل کے روز ایک بیان میں کہاکہ افغانستان میں حالیہ مطالعات سے ظاہر ہوا ہے کہ آن لائن ایپلیکیشنز نے معیشت، سماج، ثقافت اور مذہب کو منفی طور پر متاثر کیا ہے اور معاشرے کو اخلاقی بگاڑ کی طرف لے جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان حکومت نے کھڑکیوں پر پابندی کیوں لگائی؟

یاد رہے کہ 2024 میں طالبان حکومت نے 9 ہزار 350 کلومیٹر پر مشتمل فائبر آپٹک نیٹ ورک کو ایک ’ترجیحی منصوبہ‘ قرار دیا تھا، جو سابق امریکی حمایت یافتہ حکومتوں کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس نیٹ ورک کو افغانستان کو دنیا سے جوڑنے اور غربت سے نکالنے کا ذریعہ قرار دیا گیا تھا۔

طالبان نے اگست 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں کئی سخت گیر پالیسیاں نافذ کی ہیں، جو ان کے اسلامی قوانین کی تشریح کے مطابق ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افغانستان طالبان حکومت فائبر آپٹک انٹرنیٹ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • چارلی کرک کا قتل
  • افغان حکومت کی سخت گیر پالیسیاں، ملک کے مختلف علاقوں میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ بند
  • معاہدہ ہوگیا، امریکا اور چین کے درمیان ایک سال سے جاری ٹک ٹاک کی لڑائی ختم
  • ٹک ٹاک بارے معاہدہ طے، عوام دوبارہ موقع دے امریکا کو مضبوط بنائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
  • ٹک ٹاک کی ملکیت کا معاملہ، امریکا اور چین میں فریم ورک ڈیل طے پاگئی
  • قطر پر حملے سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا تھا، امریکی میڈیا
  • ٹرمپ مودی بھائی بھائی
  • روس پر پابندیاں لگانے کیلیے تیار ہیں، امریکا کے قطر کیساتھ خاص تعلقات ‘ اسرائیل کو محتاط رہنا ہوگا‘ ٹرمپ
  • یورپ میں امریکا چین تجارتی ملاقات بہت کامیاب رہی، ڈونلڈ ٹرمپ