امریکا غزہ میں جلد جنگ بندی معاہدے کے لیے پُرامید
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امید ظاہر کی ہے کہ غزہ میں جلد جنگ بندی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کے خصوصی ایلچی وٹکوف جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات میں بھرپور انداز میں مصروف ہیں اور پیش رفت کی روشنی میں معاہدہ اب قریب تر محسوس ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سینیٹر کوری بُکر بھی غزہ میں انسانی بحران پر چیخ اٹھے
مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہاکہ مذاکراتی عمل دن رات جاری ہے اور ہمیں قوی امید ہے کہ جلد ہی کوئی باضابطہ معاہدہ طے پا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ مجوزہ معاہدے کے تحت ابتدائی مرحلے میں ہلاک شدگان کی لاشیں اور نصف یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا، جب کہ 60 روزہ جنگ بندی کے اختتام پر باقی یرغمالیوں کی رہائی بھی ممکن بنائی جائے گی۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ تمام امریکی یرغمالیوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے، لیکن ہمیں باقی تمام افراد کی جان کی بھی اتنی ہی فکر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال کا حل سادہ ہے، تمام یرغمالیوں کو رہا کرو، ہتھیار ڈال دو، حماس کے لیے جنگ ختم ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ بحران: امدادی کشتی پر اسرائیلی قبضہ، بھوک اور بمباری سے 198 ہلاکتیں
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے کی گئی بمباری میں اب تک 60 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا امریکی وزیر خارجہ پرامید جنگ بندی معاہدہ حماس غزہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکی وزیر خارجہ جنگ بندی معاہدہ وی نیوز کے لیے
پڑھیں:
حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
حماس اس سے قبل 17 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرچکی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 8 قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔ اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے قیدیوں کی لاشیں موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاشوں کو شناخت کے عمل کے لیے تل ابیب کے ابوکبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا۔ حماس اس سے قبل 17 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرچکی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 8 قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں۔