امریکا میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق ٹک ٹاک پر مقبول بیوٹی ٹپس ویڈیوز نوجوان لڑکیوں کی جلد کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

جریدہ ’پیڈیاٹرکس‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق 13 سے 18 سالہ لڑکیوں کی ویڈیوز میں مہنگی مصنوعات اور طویل بیوٹی روٹین دکھائے جاتے ہیں، جن میں جلد کو جِھلسا دینے والے اجزاء شامل ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جلد کی حفاظت ہر عمر میں کرنا کیوں ضروری ہے؟

تحقیق میں 100 ویڈیوز کا تجزیہ کیا گیا، جن میں استعمال ہونے والی مصنوعات میں اوسطاً 11 ایسے اجزاء تھے جو جلن، الرجی اور سورج سے حساسیت پیدا کرتے ہیں۔ نصف سے زائد مصنوعات میں خوشبو شامل تھی، جبکہ صرف 26 فیصد میں سن اسکرین موجود تھی۔

ماہرین کے مطابق یہ ویڈیوز کم عمر لڑکیوں پر خوبصورتی کے غیر حقیقی اور نسل پرستانہ معیارات مسلط کرتی ہیں، اور سیلف کیئر کے نام پر جلد اور ذہنی صحت کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹک ٹاک جریدہ ’پیڈیاٹرکس‘ مقبول بیوٹی ٹپس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹک ٹاک

پڑھیں:

اسلام آباد سے گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے بعد شہریوں میں تشویش، پولیس کی تفتیش جاری

گزشتہ شب اسلام آباد کے علاقے ترنول میں گدھوں کے گوشت کی غیرقانونی فروخت کے انکشاف نے عوام کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائی میں ایک غیر ملکی باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں کھالیں، درجنوں زندہ گدھے اور 25 من کے قریب گوشت برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کا معاملہ: غیر ملکی شہری کے خلاف مقدمہ درج

ذرائع کے مطابق گرفتار غیر ملکی کا نام زونگ وی ہے، جو حال ہی میں 90 دن کے ویزے پر پاکستان آیا تھا۔ تفتیشی ٹیموں کو فارم ہاؤس سے کوئی قانونی دستاویز، اجازت نامہ یا گوشت کی ترسیل کا ریکارڈ نہیں ملا۔ پولیس کے مطابق موقع پر موجود پاکستانی افراد فرار ہوگئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق گدھوں کو کاٹنے والی جگہ سے سینکڑوں کھالیں بھی برآمد ہوئیں، جنہیں پولیس ذرائع کے مطابق گوادر لے جا کر بیرونِ ملک ایکسپورٹ کیا جاتا تھا۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ گوشت اسلام آباد کے مخصوص چائنیز ریسٹورنٹس یا بیرونِ ملک سپلائی ہو رہا تھا۔

مزید تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے شہری یہاں گدھے فروخت کرنے آتے تھے، جو کہ منظم سپلائی چین کی موجودگی کا ثبوت ہے۔ فارم ہاؤس کا مالک جیانگ لیانگ نامی شخص بتایا جا رہا ہے، جو اس وقت بیرون ملک مقیم ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق ابتدائی طور پر گوشت کی بیرونِ ملک منتقلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اور متعلقہ نیٹ ورک کے تمام کرداروں تک پہنچنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ غیر ملکی ملزم کو ٹرانسلیٹر کی سہولت دی گئی ہے، تاہم اب تک کی تفتیش میں کوئی خاطر خواہ معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔

اسلام آباد پولیس نے تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے اسلام آباد فوڈ سیفٹی ایکٹ 2021 کی دفعات 11، 12، 13، اور 14 کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گدھے کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف، 25 من گوشت، 60 زندہ گدھے برآمد

واقعہ نے شہریوں میں تشویش کی شدید لہر دوڑا دی ہے اور عوامی سطح پر مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس خطرناک نیٹ ورک کو مکمل بے نقاب کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام اباد انکشاف ترنول تشویش کی لہر سلاٹر ہاؤس غیرملکی شہری گرفتار گدھے کا گوشت مقدمہ درج وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد سے گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے بعد شہریوں میں تشویش، پولیس کی تفتیش جاری
  •   مون سون کا نیا اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی
  • انسانی دماغ کے ایک حیرت انگیز راز کا انکشاف
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی، پاکستان میں اضافہ کیسے؟
  • زمین پر ملنے والی مریخ کی سب سے بڑی چٹان اربوں روپے میں نیلام
  • باقاعدگی سے میک اپ کرنیوالی خواتین کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوسکتی ہیں؟
  • خوشاب: اوباش نوجوانوں نے نشہ دے کر 2 سگی بہنوں کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا
  • ربیکا خان کا عمرے کی ویڈیوز پر تنقید والوں کو کرارا جواب
  • بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام شدید متاثر ہے، چینی وزیراعظم