ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت تمام حدود پار کر چکی ہے۔ اس سلسلے میں عالم اسلام بالخصوص عرب حکمرانوں کی بے حسی قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی ناظم اعلی جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی،ڈویژنل امیر ملتان سید محمد رمضان شاہ فیضی، ضلعی امیر ملتان قاری خادم حسین سعیدی، ممبر سنی سپریم کونسل جماعت اہل سنت پاکستان وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، مرکزی ناظم اطلاعات جماعت اہل سنت پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، ممبر مجلس عاملہ جماعت اہل سنت پنجاب محمد حسین بابر ایڈووکیٹ، ناظم اعلی ملتان ڈویژن قاری فیض بخش رضوی، ضلعی ناظم اعلی ملتان صاحبزادہ مطیع الرسول سعیدی، ڈویژنل آرگنائزر ملتان الحاج شیخ محمد شفیق رضوی، ضلعی آرگنائزر ملتان قاری غلام شبیر سواگی، ڈویژنل قائدین صاحبزادہ قاضی محمد بشیر گولڑوی، ڈاکٹر ارشد علی بلوچ، قاری رکن الدین قادری نے ملتان پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی غالب اکثریت اہل سنت کے دیرینہ مطالبہ کے پیش نظر چاروں خلفائے راشدین کے ایام وفات و شہادت سرکاری سطح پر پوری شان و شوکت سے منائے جائیں، ملک بھر میں عام تعطیل کی جائے اور ان مقدس ہستیوں کی سیرت ، احوال و آثار اور لازوال و عظیم الشان کارناموں سے نسل نوکو کما حقہ روشناس کرایا جائے۔

رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جماعت اہل سنت پاکستان اپنے اسلاف کی روایات پر عمل کرتے ہوئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔ ملکی دفاع کے لیے ہم افواج پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی عظم الشان فتح و نصرت اور کامیابی و کامرانی پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں، ہم یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت تمام حدود پار کر چکی ہے۔ اس سلسلے میں عالم اسلام بالخصوص عرب حکمرانوں کی بے حسی قابل مذمت ہے۔ ہم اپنی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دینی حمیت اور مذہبی غیرت کو بروئے کار لاکر اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور مظلوم و مقہور مسلمان بھائیوں کو اس ظلم و ستم سے بچائے جماعت اہل سنت پاکستان کے رہنماں نے مساجد کے آئمہ و خطبا سے اپیل کی ہے کہ 13جون کو خطبات جمعہ میں خلیفہ ثالث جامع القرآن صاحب فتوحاتِ کثیرہ شہید ِ مظلوم سیدنا حضرت عثمان غنی ذوالنورین کی سیرت ، عہد خلافت کے کارناموں، عظیم فتوحات اور مدین الرسول میں مظلومانہ شہادت پر روشنی ڈالیں۔


 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اہل سنت پاکستان پاکستان کی ناظم اعلی کے لیے ہم

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حالیہ بیانات ملکی سلامتی کے منافی ہیں، خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حالیہ بیانات ملکی سلامتی کے منافی ہیں اور ان بیانات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ کوئی ایک فرد ملک چلا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’نیازی لا اب نہیں چلے گا‘ اور اس طرزِ بیان کو پاکستان دشمنی قرار دیا۔

خواجہ آصف نے نجی ٹیلیویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر معاملے میں نیازی لا نافذ کرنا درست نہیں۔ اگر کوئی کہے کہ نیازی لا نہ ہوگا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ملک چلنا بند ہو جائے گا، پاکستان کسی فرد کی ملکیت نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات حب الوطنی نہیں بلکہ ملک کی بقاء کو خطرے میں ڈالنے والے سیاسی رویے ہیں۔

وزیرِ دفاع نے زور دیا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت وفاق کا حصہ ہے اور انہیں ملکی معاملات میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ ایک شخص کے گرد پاکستان کی بقا کو لگانا غیر ذمہ دارانہ ہے اور اس سے مذاکرات و قومی مفاد پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بعض افراد غیر ضروری طور پر پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں اور اس رویے کو وہ بالواسطہ دہشت گردی کے ساتھ بھی تشبیہ دے رہے ہیں کیونکہ اس سے مذاکرات کے امکانات متاثر ہو رہے ہیں اور افغانستان کی پوزیشن مضبوط ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں امن فوج یا اسرائیلی تحفظ
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
  • ملتان یونیورسٹی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ کے طلباء و اساتذہ کا ملتان گیریژن کا دورہ، شہداء کو خراجِ عقیدت اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
  • حد نگاہ میں بہتری آنے پر پشاور سے رشکئی تک موٹروے ایم ون کھول دی گئی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حالیہ بیانات ملکی سلامتی کے منافی ہیں، خواجہ آصف
  • ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ کم: متعدد پروازوں کو منسوخی اور تاخیر کا سامنا
  • خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور‘ برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
  • جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق ای چالان کے نام پر شہریوں پر بھاری جرمانوں کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرارہے ہیں
  • وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات