شادی اور نوکری سے فرار: برسوں سے غار نشین شخص کی انوکھی زندگی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چین: شادی اور کام کو فضول قرار دینے والا شخص برسوں سے غار میں زندگی گزار رہا ہے۔
جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان سے تعلق رکھنے والے من ہینگاسی نامی شخص نے معاشرتی زندگی سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور اپنے بچپن کے قصبے میں ایک غار کو ہی اپنا مستقل گھر بنا لیا ہے۔ اس کا ماننا ہے کہ شادی اور نوکری دونوں وقت اور پیسے کا ضیاع ہیں۔
ماضی میں وہ ایک شہر میں رائیڈ شیئرنگ ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا اور ماہانہ 10 ہزار یوآن تک کماتا تھا، مگر 2021 میں اس نے نوکری چھوڑ کر سادہ اور تنہا زندگی اختیار کر لی۔
من ہینگاسی کے مطابق وہ برسوں تک 10،10 گھنٹے کام کرتا رہا تاکہ رشتے داروں کا قرض چکا سکے، مگر جب امید باقی نہ رہی اور رشتے داروں نے جائیدادیں بیچ ڈالیں، تو اس نے بچی ہوئی زمین ایک شخص کو دے دی اور اس کے بدلے غار میں رہنے کی اجازت حاصل کر لی۔
40 ہزار یوآن کی لاگت سے اس نے 50 اسکوائر میٹر کے غار کو اپنی رہائش کے قابل بنایا۔ اب وہ روز صبح 8 بجے جاگتا ہے، مطالعہ کرتا ہے، چہل قدمی کرتا ہے، کچھ وقت کھیتی باڑی کرتا ہے اور رات 10 بجے سو جاتا ہے۔ اس کی خوراک عموماً خود اگائی ہوئی سبزیاں ہوتی ہیں۔
اس کا کہنا ہے کہ وہ اس طرزِ زندگی کا خواب اس وقت سے دیکھ رہا تھا جب وہ شہر میں کام کرتا تھا۔ اب وہ اپنی سادہ زندگی سے مطمئن ہے اور سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے معمولی آمدنی بھی حاصل کر لیتا ہے۔
من ہینگاسی نے اپنی غار کا نام “بلیک ہول” رکھا ہے۔ ایک انٹرویو میں اس نے بتایا کہ اس نے شادی سے صرف اس لیے انکار کیا کیونکہ وہ اسے وقت اور پیسے کا ضیاع سمجھتا ہے۔ اس کے بقول:
“حقیقی محبت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، تو پھر میں کس لیے اتنی محنت کروں؟”
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف
ریاض(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا دوطرفہ تعلقات کے حوالے سےسعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں،سرمایہ کاری،تجارت اور کاروباری رابطوں میں سعودی ولی عہد کی خصوصی دلچسپی قابل تعریف ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ریاض پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےشاندار استقبال کیا،شانداراستقبال پرشہزادہ محمد بن سلمان کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں،سعودی طیاروں کی حفاظت سےمسلح افواج کے گارڈ آف آنر تک ہرچیز متاثر کن تھی،یہ دونوں ممالک کےدرمیان پائی جانے والی دیرینہ محبت اورباہمی احترام کا مظہر ہے،ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان سے میری نہایت خوشگوار اور اور مفید گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نےکہا سعودی ولی عہد سےملاقات میں علاقائی چیلنجز پر تبادلہ خیال اوردوطرفہ تعاون کےفروغ پر بات چیت ہوئی،امت مسلمہ کیلئے شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور قیادت کا دل سے معترف ہوں،دعا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہمیشہ پروان چڑھے اور نئی بلندیوں کو چھوئے۔
Post Views: 2