سلیم نے شادی کیلئے کئی سال تک منایا: ماہرہ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوہر نے شادی کیلئے کئی سال تک منایا۔
ماہرہ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’لو گرو‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، حال ہی میں ماہرہ خان عیدالاضحیٰ کے موقع پر فلم کی دیگر کاسٹ کے ہمراہ مارننگ شو میں شریک ہوئیں جس دوران ماہرہ نے کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔
دوران شو اپنی ذات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ایک رومانوی شخصیت ہیں، ایسی شخصیت جو اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر نہیں رہ سکتی۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ میں حقیقی زندگی میں بھی بہت محتاط ہوں، خاص طور پر لائف پارٹنر کے انتخاب میں، سلیم نے شادی کیلئے مجھے کئی سالوں تک منایا۔
دوران گفتگو ماہرہ نے اس عرصے کی مدت بتانے سے گریز کیا۔
سپر اسٹار کے مطابق ان کے شوہر خاصے شرمیلے ہیں جب کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ بھی ان کی طرح ہی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ،ان کے شوہر کیمرے کے بھی عادی نہیں اسی لیے ٹی وی اور شوز پر آنے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ انہیں کیمرے کے سامنے آنا بالکل پسند نہیں۔
ماہرہ خان نے مزید بتایا کہ سلیم کا چہرہ شادی کی ویڈیوز کے بعد پہچانا جانے لگا ہے اورانہیں یہ بات بھی پسند نہیں۔
یاد رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی جب کہ پہلی شادی سے ان کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے۔
مزیدپڑھیں:مودی پر جنگی جنون طاری، 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کے دفاعی نظام کی خریداری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ماہرہ خان نے شادی کی
پڑھیں:
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ثالث ہونے کے باوجود قطر پر حملہ کر کے خومختاری کی خلاف ورزی کی اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کیا۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ عرب اتحاد ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان دوحہ پر حملے کی کھلی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کیلیے کیا گیا، ہم قطر کے حکام اور اپنے قطری بہن بھائیوں، کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ جنگ کے دوران امن کی بات کرنے اور ثالث کا کردار ادا کرنے کے باوجود بھی اسرائیل نے حملہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں خون کی ندیاں بہہ کرہی ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر دس سالہ فلسطینی بچے کاذکر کیا جس نے خوراک کیلیے کئی کلومیٹر پیدل سفر کیا اور پھر اُسے اسرائیلی فوج نے شہید کردیا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے، اس بربریت کو اب فوری طور پر رکنا چاہیے، اسرائیل کو انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیے، بربریت کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے اور اسرائیل کے خلاف فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کروائی جائے، فلسطینیوں کی رہائی اور مغیوں کی بازیابی کیلیے کاوشیں کی جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کا معاملہ دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے، فلسطین ایک علیحدہ ریاست ہو جس کا دارالحکومت القدس ہو اور ہم اسے تسلیم کرتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کو سب مسترد اور اس کی مذمت کرتے ہیں، اگر ہم نے اتحاد نہیں کیا تو اسرائیل انسانیت کیخلاف اسی طرح اقدامات کرتا رہے گا۔