متعدد بار فلموں میں اداکاری کی پیش کش ہوئی، گلوکارہ شبنم مجید
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)ماضی کی مقبول گلوکارہ شبنم مجید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں متعدد بار فلموں سمیت ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی جب کہ ایک بار وہ ٹیلی فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر واپس آگئیں۔
شبنم مجید نے 1990 کے بعد گلوکاری کا آغاز کیا، ان کی آواز میں لولی وڈ کی متعدد فلموں میں گانے شامل کیے گئے، جنہیں کافی پذیرائی بھی ملی۔
گلوکارہ کی آواز میں گائے گئے گانے ریما، میرا، ریشم، صائمہ اور عتیقہ اوڈھو سمیت دیگر اداکاراؤں پر بھی فلمائے گئے۔
حال ہی میں شبنم مجید نے مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔
گلوکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کبھی یک طرفہ محبت نہیں کی اور یہ کہ وہ یک طرفہ محبت کو وقت کا نقصان سمجھتی ہیں۔
ان کے مطابق انہوں نے پیار ہوجانے پر اپنی پسند کے شخص موسیقار سے شادی کی اور اب ان کے بچے جوان ہوچکے ہیں۔
شبنم مجید نے بتایا کہ انہیں بچپن سے گلوکاری کا شوق تھا، انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے گلوکاری کا آغاز کیا اور کم عمری میں ہی ایوارڈز بھی جیتے۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی موسیقی کے مقبول ترین موسیقاروں، گلوکاروں اور نغمہ نگاروں کے ساتھ کام کیا، جس وجہ سے انہیں جلد شہرت ملی۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے محض 13 سال کی عمر میں پہلا فلمی گیت گایا جو کہ اس وقت عتیقہ اوڈھو پر فلمایا گیا۔
شبنم مجید کا کہنا تھا کہ انہیں پی ٹی وی پر گاتے ہوئے مرحوم نصرت فتح علی خان نے دیکھا تو اپنے پاس بلالیا اور پھر انہوں نے انہیں گلوکاری کی پیش کش کی، ان کے گانوں کی موسیقی خود ترتیب دی۔
گلوکارہ کے مطابق نصرت فتح علی خان کے بعد معروف موسیقار رابن گھوش نے بھی ان کے لیے فلمی گانوں کی موسیقی ترتیب دی جب کہ دیگر بڑے فنکاروں نے بھی انہیں کام کے مواقع دیے، جس وجہ سے ان کی شہرت بلندیوں پر پہنچی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں متعدد بار ڈراموں اور فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی لیکن انہوں نے اداکاری کو مشکل کام سمجھ کر پیش کشوں کو مسترد کیا۔
ان کے مطابق سید نور نے بھی انہیں فلم میں کام کی پیش کش کی جب کہ پرویز ملک نے انہیں ایک ٹیلی فلم لازمی کرنے کا کہا، جس پر وہ رضامند بھی ہوئیں لیکن شوٹنگ سیٹ سے واپس آگئیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کا بچہ چھوٹا تھا اور وہ بچے سمیت شوٹنگ سیٹ پر گئی تھیں، جہاں انہیں کئی گھنٹے گزر گئے لیکن شوٹنگ شروع نہ ہوسکی، جس پر وہ تنگ آکر ہدایت کار سے معافی مانگ کر واپس آگئیں اور انہوں نے اداکاری نہ کرنے کا تہیہ کیا۔
ساتھ ہی شبنم مجید نے بتایا کہ لیکن جلد ہی وی ایک میوزیکل ٹیلی فلم میں نظر آئیں گی، جس میں نئے فنکاروں کو موسیقی کی دنیا میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:جنوبی افریقہ میں بدترین موسمی حالات، شدید برفباری، 12 افراد ہلاک، 5 لاکھ گھر بجلی سے محروم
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ کی پیش کش انہوں نے کہ انہیں کام کی
پڑھیں:
ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔ عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔