پشاور میں دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
پشاور میں دکانداروں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں شیر فروشوں نے دودھ کی اور دہی کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو خودساختہ اضافہ کردیا ہے جس کے بعد دودھ 260 اور دیہی 270 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شہری مہنگا دودھ اور دہی خریدنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ اور دہی کی مقررہ قیمتوں ہر عمل درآمد نہیں ہورہا تھا اب شیر فروشوں نے خودساختہ 20 روپے بڑھا دہے ہیں ضلعی انتظامیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قیمتوں میں اور دہی
پڑھیں:
مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار ، کیاچیزسستی ہوئی اورکیامہنگی؟
ایک ہفتے میں 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کی کمی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.98 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 17 روپے تک کمی ہوئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک کمی آئی ۔
ایک ہفتے میں دال مونگ 6 روپے تک سستی ہوئی،جبکہ چینی کی فی کلو قیمت میں 71پیسے کی کمی آئی۔