ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں 14 لاکھ روپے تک کااضافہ ،عوام کے لیے بری خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس ( جی ایس ٹی ) 18 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس کے بعد ان گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 سے 14 لاکھ روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔
نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 2025-26 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں نمایاں اضافے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت ٹیکس کی شرح موجودہ 8.
اس تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں دستیاب کئی مقبول ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
وسیع تر ٹیکس اصلاحات کے تحت، حکومت کا ارادہ ہے کہ تمام گاڑیوں پر 18 فیصد کی یکساں شرح سے جی ایس ٹی لاگو کیا جائے، خواہ وہ پٹرول، ڈیزل ہوں، یا ہائبرڈ ہوں۔
قبل ازیں ہائبرڈ گاڑیوں کی خرید کی جانب ترغیب دینے کے لیے ان پر جی ایس ٹی کی شرح 8.5 فیصد رکھی گئی تھی، نئی پالیسی اس رعایت کو ختم کر دے گی۔
پاک وہیلز کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اگر یہ تجویز نافذ ہوتی ہے تو مختلف ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 لاکھ سے 14 لاکھ روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔
گاڑیوں میں جی ایس ٹی میں مجوزہ اضافے نے آٹو مینوفیکچررز اور ممکنہ خریداروں، دونوں میں تشویش پیدا کر دی ہے، ہائبرڈ گاڑیاں، جنہیں اکثر ایندھن کی بچت اور ماحول دوست آپشن کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، نئے ٹیکس نظام کے تحت نمایاں طور پر مہنگی ہوجائیں گی۔
آٹو انڈسٹری کے ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ یہ اقدام ہائبرڈ گاڑیوں کی مانگ کو کم کر سکتا ہے اور ملک کی ماحول دوست گاڑیوں پر منتقلی کے عمل کی رفتار کو سست کر سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:عمران خان کی رہائی نظر نہیں آرہی، علیمہ خان
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہائبرڈ گاڑیوں کی گاڑیوں پر کی قیمتوں جی ایس ٹی
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔